Categories: پاکستان

كراچی: چینی اور روسی سفارت خانے کے باہر دھماکہ

کراچی(خبررساں ادارے) کراچی کے علاقے نیو کلفٹن میں ریڈ زون میں واقع چینی اور روسی سفارت خانے کے قریب زور دار دھماکہ، دھماکے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس، رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ ایک رینجرز اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
بوٹ بیسن تھانے کی حدود نیو کلفٹن میں ریڈ زون میں واقع چینی اور روسی سفارت خانے کے قریب پاکستان انسٹیوٹ ٹورزم اینڈ ہوٹل مینیجمنٹ کے دفتر کی پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پیر کی دوپہر اچانک پھٹ گیا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے سے ایک رینجرز اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے باعث تین موٹر سائیکل اور گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
دھماکے کے بعد ایس ایس پی سائوتھ آصف اعجاز شیخ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بم موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ دھماکے میں رینجرز کا اہلکار زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مشتبہ موٹر سائیکل کو قبضے میں لے لیا ہے ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے ہدف کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ دھماکے کے بعد موٹر سائیکل بری طرح تباہ ہوگئی، موٹر سائیکل خالی پلاٹ میں کھڑی کی گئی تھی۔
دوسری جانب بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم آٹھ سے دس کلو وزنی تھا اور ڈیٹو نیٹر کی مدد سے دھماکہ کیا گیا ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

2 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago