مقامی نیوز ویب سائیٹ (اصلاح) کی رپورٹ کے مطابق شیخ عمر شاپری صوبہ کردستان کے صدرمقام سنندج میں طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم مغربی ایران میں سرگرم ’مکتب قرآن‘ نامی دینی و تعلیمی تنظیم کی مجلس عاملہ اور افتاء وقضا بورڈ کے فعال رکن تھے۔
کاک عمرشاپریؒ ممتاز سنی رہنما کاک احمدمفتی زادہ رحمہ اللہ کے قریبی شاگرد و ساتھی تھے۔ آپؒ مکتب قرآن کی دعوتی و اصلاحی سرگرمیوں کے آغازہی سے مذکورہ ادارے سے وابستہ رہے اور آخری دم تک خدمت دین میں مصروف رہے۔
’سنی آن لائن‘ ٹیم مرحوم کے اہل خانہ، متعلقین اور کردستان کے غیور مسلمانوں سمیت ایران کی پوری سنی برادری سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پس ماندگان کو صبرجمیل نصیب فرمائے، آمین۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید