Categories: پاکستان

اکبر بگٹي قتل کيس کا چالان مکمل،سيشن جج کوہلو کو بھجوا ديا گيا

کوئٹہ(جنگ نیوز) نواب اکبر بگٹي قتل کيس کا چالان مکملکر کے مزيد قانوني کاروائي کے لئے سيشن جج کوہلو کي عدالت کو بھجواديا گيا.
کوئٹہ ميں کرائم برانچ ذرائع کے مطابق نواب اکبر بگٹي قتل کيس کي تحقيقات کي ذمہ داري بلوچستان ہائي کورٹ کے حکم پر کرائم برانچ کو سونپي گئي تھي ، جس پر اس کي جانب سے اس ہائي پروفائل قتل کيس کا چالان مکمل کيا گيا جس ميں نواب اکبر بگٹي قتل کيس کے حوالے سے سابق صدر پرويز مشرف ، سابق وزيراعظم شوکت عزيز، سابق گورنر اويس غني وسابق وزيراعلي جام يوسف، سابق وفاقي وزير داخلہ آفتاب شيرپاو اور صوبائي وزير داخلہ مير شعيب نوشيرواني کو نامزد کيا گيا ہے.
کرائم برانچ ذرائع کے مطابق اس چالان کو اب سيشن جج کوہلو کي عدالت ميں پيش کرنے کے لئے بھجواديا گيا، اس حوالے سے نواب بگٹي کے بڑے صاحبزادے جميل بگٹي نے پرويز مشرف، شوکت عزيز، جام يوسف، سابق گورنراويس غني، آفتاب احمد شيرپاو اور شعيب نورشيرواني کے خلاف اپنے والد کے قتل کي ايف آئي آر درج کرائي تھي جس پر گذشتہ سال چار نومبر کو جوڈيشيل مجسٹريٹ کوئٹہ کي عدالت نے کاروائي کرتے ہوئے سابق صدر پرويز مشرف، اس وقت کے وزيراعظم شوکت عزيز اور مير شعيب نوشيرواني کے گرفتاري کے وارنٹ جاري کردئيے تھے، تاہم ہائي کورٹ ميں جمع کرائے گئے اپنے بيانات ميں تحقيقات کے حوالے سے مکمل يقين دہاني کے بعد آفتاب شيرپاو، اويس احمد غني اور جام يوسف کو گرفتاري کے وارنٹ نہيں بھجوائے گئے تھے.

modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago