Categories: افغانستان

لیون پنیٹا پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

كابل(خبرايجنسياں) امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا کی افغانستان میں برطانوی ملٹری ایر فیلڈ پر آمد کے موقع پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، پنیٹا محفوظ رہے۔
پینٹاگان کے ترجمان جارج لٹل نے بتایا ہے کہ جب امریکی وزیر دفاع کا طیارہ ہلمند میں برطانوی فوج کے زیر انتظام ایر فیلڈ پر لینڈ کرنے والا تھا کہ اس دوران ایک مقامی شخص نے چوری کیے گئے ٹرک کو رن وے پر لانے کی کوشش کی۔ رن وے پر موجود ایک نیٹو اہلکار نے جیسے ہی ٹرک ڈرائیور کو آگ میں جلتا دیکھ کر اسے باہر نکال لایا جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے کہ ٹرک ڈرائیور خودکش حملہ آور تھا یا ایک حادثہ۔ امریکی حکام کے مطابق ٹرک سے دھماکا خیز مواد نہیں ملا نہ ہی اس میں دھماکا ہوا۔
کمانڈر سارجنٹ میجر برانڈن ہال نے میڈیا کو بتایا کہ واقعے کے بعد امریکی وزیر دفاع کے خطاب کے دوران احتیاطی طور پر اتحادی فوجیوں کو اپنی بندوقیں باہر رکھ کر ہال میں آنے کی اجازت دی گئی۔

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

1 hour ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago