انہوں نے اپنے خطبے کا آغاز قرآنی آیت: ’’یا ایہا الانسان انک کادح الی ربک کدحا فملٰقیہ‘‘ (اے انسان تو اپنے پرودرگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا) سے کرتے ہوئے کہا: اللہ تعالی نے انسانیت کیلیے قرآن پاک بھیجا جو سب سے جامع اور کامل آسمانی کتاب ہے۔ اور اللہ رب العزت نے اسلام کو تمام انسانوں کیلیے برگزیدہ اور آخری دین قرار دیا جو ہدایت انسانی کیلیے شمعِ روشن ہے۔ قرآن اور اسلام کی پیروی کے بغیر کامیابی کا حصول ناممکن ہے۔
حضرت شیخ الاسلام نے مزید کہا: اللہ سبحانہ و تعالی نے ہمارے لیے قرآن پاک میں ایک عظیم سرمایہ رکھا ہے؛ وہ یہ ہے کہ اگر دنیا وآخرت میں کامیاب ہونا ہے تو محنت و کوشش ہی واحد راستہ ہے۔ ارشاد خداوندی ہے: و اَن لیس للانسان الا ماسعیٰ،(اور یہ کہ انسان کو وہی ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے) جتنی محنت کروگے اتناہی ملے گا۔ کوئی یہ کہہ کر گھر نہیں بیٹھ سکتا کہ اللہ روزی دینے والا ہے۔ بلاشبہ اللہ رزاق ہے مگر محنت و کوشش ہماری ذمہ داری ہے۔ حلال رزق کیلیے محنت کرنی چاہیے۔
ممتاز عالم دین نے مزیدکہا: بھیک مانگنا انتہائی بری عادت ہے جس سے سخت پرہیز ضروری ہے۔ ہرکسی کو جائز طریقوں سے کمانے کا اہتمام کرنا چاہیے۔ بعض کام یا تجارت خطرناک ہوتے ہیں یا قانون کے خلاف، ان سے اجتناب ضروری امر ہے۔
صدر جامعہ دارالعلوم زاہدان نے بات آگے بڑھائی: اسی طرح جو دینی یا عصری علوم میں مہارت حاصل کرنا چاہتاہے تو مسلسل محنت و تلاش ہے اس کی کامیابی کا راز ہے۔ علم سیکھنے والوں کو ہمیشہ لگن کے ساتھ پڑھنا چاہیے اور تحقیقی کاموں میں نئی باتیں پانے کی تلاش کرنی چاہیے۔
آخرمیں مولانا عبدالحمید نے ’’غفلت‘‘ کو خطرناک چیز قرار دیا جو خداوندی سرمایے کو تباہ کرتی ہے اور سب کو قبر و آخرت کی یاد سے غافل نہ ہونے کی نصیحت فرمائی۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…
جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…
ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…
جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے
ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…
حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…