Categories: مشرق وسطی

یہودیوں نے مسجد کو نذرآتش کر کے اسلام کے خلاف اعلان جنگ کر دیا

مقبوضہ بیت المقدس(مرکز اطلاعات فلسطین) فلسطینی تاریخی شہر مقبوضہ بیت المقدس میں انتہا پسند یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں کی مسجد کی شہادت کے مذموم واقعے کے بعد فلسطینی عوام میں شدید اشتعال پایا جا رہا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس کی نمائندہ عوامی کمیٹی نے شہرکے مغرب میں جامع مسجد کی شہادت کو عالم  اسلام اور فلسطینیوں کےخلاف کھلا اعلان جنگ قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ بدھ کے روز شدت پسند یہودی آبادکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے مغرب میں ایک جامع مسجد میں گھس کر اسے آگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں مسجد کے ساتھ اس میں موجود قرآن پاک کے نسخے اور احادیث مبارکہ کی کتب بھی جل کرخاکستر ہو گئی تھیں۔
القدس کی عوامی کمیٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “فلسطین میں اسرائیلی حکومتوں کی توسیع پسندی نے انتہا پسند یہودیوں کو مسلمان کی عبادت گاہوں اورمقدس مقامات پر حملوں کا موقع فراہم کیا ہے۔ شہرمیں انتہا پسند یہودیوں کے ہاتھوں مسجد کی شہادت پر ہم یہودیوں سے زیادہ اسرائیلی حکومت کو اس قابل مذمت اور افسوسناک واقعے کا ذمہ دارسمجھتے  ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں اور مسلمانوں کے مقدس مقامات کے حوالے سے جو پالیسی بناتی  ہےیہودی آبادکار اس پرعمل کرتے ہیں۔ مساجد کو نذرآتش کرنے کا واقعہ یہودیوں کے ہاتھوں نہیں بلکہ انتہا پسند وزیراعظم نیتن یاھو کی حکومت کی منظم سازش ہے۔ صہیونی حکومت نے یہودی دہشت گردوں اور انسانیت دشمنوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جووہ مسلمانوں کی عبادت گاہوں پر حملوں کی صورت میں اپنے مکروہ رویے کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
القدس کی کمیٹی نے فلسطینی شہریوں پر زور دیا کہ وہ صبرسے کام لیں  تاہم اپنی مقدس عبادت گاہوں اور مساجد کی خود حفاظت کریں۔ مساجد کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کریں تاکہ انتہا پسندوں کو اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے کا موقع نہ مل سکے۔

modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago