بہاولپور میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایم این اے ولیذ الرحمن کے والد اور سابق ایم این اے اکیل الرحمن کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ڈینگی بخار پر قابو پا لیا گیا ہے جس کا 98 فیصد زور لاہور میں تھا۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکن ماہرین کے مطابق پاکستان میں ڈینگی کا حملہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ شدید ہے اور اس طرح کا حملہ آج تک سری لنکا کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔
ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ گو زرداری گو تحریک کو ہر ضلع کی سطح پر منظم کیا جائے گا اور آہستہ آہستہ پورے ملک میں پھیلا دیا جائے گا اور اس سلسلے میں تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید