بلوچستان نیشنل پارٹی ’بی این پی‘ مینگل گروپ کے رہنما عبد السلام بدھ کو اپنے بچوں کے ہمراہ گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ خضدار ماڈل اسکول کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے انھیں ہلاک کر دیا تھا جب کہ ان کی ایک بیٹی فائرنگ سے زخمی ہو گئی تھیں۔
اس سے قبل منگل کو بلوچستان کی قوم پرست جماعت نیشنل پارٹی کے ایک رہنما ڈاکٹر لعل بخش کو ضلع تربت میں فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔
نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر عبدالمالک بلوچ نے جمعرات کو کوئٹہ میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں اپنی جماعت کے ایک رہنما لعل بخش کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اُنھوں نے احتجاجاً اسلام آباد میں وزیراعظم کی طرف سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت نا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہیومین رائٹس کمیشن آف پاکستان ’ایچ آر سی پی‘ نے حال ہی میں کوئٹہ میں بلوچستان کی صورت حال پر ایک سیمنیار کا انعقاد کیا تھا جس میں لسانی اور سیاسی بنیادوں پر قتل، اغواء برائے تاوان کے بڑھتے ہوئے واقعات اور لاپتہ افراد کی مسخ شدہ لاشیں ملنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا گیا تھا کہ وہ امن و امان کی بحالی کو یقینی بنائے۔
"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…
دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…
معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار