خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ سیف الاسلام نے پیر اور منگل کی درمیانی شب طرابلس کے ایک ہوٹل میں صحافیوں سے ملاقات کی ہے۔ صحافیوں کے اس وفد میں “اے ایف پی” کا نامہ نگار بھی موجود تھا۔
“اے ایف پی” کے مطابق مختلف اخبارات میں بھی کرنل قذافی کے جانشین سمجھے جانے والے فرزند سیف الاسلام کی طرابلس میں آزادانہ نقل وحرکت کی تصاویر شائع ہوئی ہیں۔ انہوں نے ملک کے خطرناک علاقے میں صحافیوں سے بھی ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے عالمی عدالت انصاف کو ایک سوال کے جواب میں مذاق کا نشانہ بنایا۔
اخبارات کے ذرائع باغیوں کے حوالے سے بتا رہے ہیں کہ کرنل معمر قذافی کےایک دوسرے بیٹے محمد القذافی کو باغیوں نے حراست میں لے لیا تھا تاہم اب وہ بھی ان کے قبضےسے نکل گئے ہیں۔
قبل ازیں پیر کو عالمی عدالت انصاف کے پراسیکیوٹر جنرل “لویس مورینو اوکامبو” نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اُنہیں لیبیا سے کرنل قذافی کے بیٹےسیف الاسلام کی گرفتاری کی مصدقہ اطلاعات ملی ہیں۔ خیال رہے کہ سیف الاسلام کرنل قذافی کے اس نیٹ ورک میں شامل ہیں جن کی عالمی فوجداری عدالت نے لیبیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔
اُدھرلیبی اپوزیشن کے ذرائع نے “العربیہ ٹی وی” کو بتایا ہے کہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم “نیٹو” کی افواج نے منگل کو علی الصباح طرابلس میں کرنل معمر قذافی کے کمپاؤند پربمباری کی ہے۔ تاہم بمباری میں ہونے والے اب تک کے نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
طرابلس کے بیشترحصے پرکنٹرول کے بعد باغیوں نے مشرقی شہر مصراتۃ سے سمندری راستے سے طرابلس کے لیے مزید فوجی کمک روانہ کی ہے۔
باغیوں کی جانب سے میڈیا کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہےکہ انہوں نے دارالحکومت طرابلس میں اپنے کنٹرول مستحکم کرنے کے لیے کئی کشتیوںکے ذریعے فوج اور جنگی سازو سامان روانہ کیا ہے۔ قبل ازیں اتوار کو مصراتۃ سے200 باغیوں کو طرابلس میں کرنل قذافی کے خلاف آخری معرکے کے لیے بھیجا گیا تھا۔
باغیوں کا کہنا ہے کہ وہ طرابلس سے 200 کلو میٹر دور مصراتۃ سے دارالحکومت تک کے درمیانی علاقے میں قذافی کی رہی سہی فوج کےخلاف لڑ رہےہیں اور تیزی سے علاقے کلیئر کرتے ہوئے طرابلس کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…
جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…
ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…
جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے
ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…
حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…