زاہدان کے سنی عوام کو عیدگاہ کیلیے مناسب زمین چاہیے

زاہدان(سنی آن لائن)خطیب اہل سنت زاہدان نے کہا ہے زاہدان کی سنی برادری کو عیدگاہ تعمیر کرنے کیلیے مناسب زمین کی فوری ضرورت ہے، صوبائی حکام شہر کے مضافات میں زمین الاٹ کردیں۔
’سنی آن لائن‘ کی رپورٹ کے مطابق مولانا عبدالحمید نے اپنے گزشتہ ہفتے کے خطبے میں صوبہ سیستان وبلوچستان کے صدرمقام زاہدان میں بسنے والے سنی عوام کے ایک اہم مسئلے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے زاہدانی سنیوں کو عیدین کی ادائیگی کے سلسلے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
نامور سنی رہنما نے کہاسنی عوام کی بڑی تعداد سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر نماز پڑھنے پر مجبور ہے۔ عیدگاہ کی زمین حاصل کرنے کیلیے ایرانی صدراحمدی نژاد کو ان کے حالیہ دورہ سیستان وبلوچستان کے موقع پر اطلاع دی گئی جنہوں نے اس ایشو کو صوبائی گورنر کے ذمے سونپ دیا۔
انہوں نے مزیدکہا ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ زاہدان کی شیعہ برادری کو عیدین کی ادائیگی کے سلسلے میں کوئی پریشانی نہیں،اس سے قبل ان کی عیدگاہ ستائیس ہیکٹر (270,000مربع میٹر) کی تھی جس کی اب توسیع ہوئی ہے اور یہ عیدگاہ 400,000مربع میٹر کی ہے۔ لیکن سنی برادری کی عیدگاہ صرف چھ ہیکٹر(60,000مربع میٹر) کی ہے حالانکہ زاہدان میں اکثریت سنی مسلمانوں کی ہے۔ اس لیے صوبائی حکام جلدازجلد اس مسئلے کا حل نکالیں۔
جامع مسجد مکی زاہدان کے نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالحمید نے کہا یہ ہمارا قانونی اور جائز حق ہے۔ ہم خواتین نمازیوں کیلیے بھی عیدگاہ میں جگہ مختص کرنا چاہتے ہیں جس کیلیے شہر کے مضافات میں ہمیں زمین کی ضرورت ہے۔ امیدہے صوبائی حکام اس سلسلے میں ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

2 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago