Categories: پاکستان

لاہورسے امریکی شہری اغواء

لاہور(ایجنسیاں) حکام کے مطابق لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن سے ہفتہ کو علی الصباح نامعلوم مسلح افراد نے ایک امریکی شہری کو اغوا کرلیا۔
امریکی سفارت خانے نے 60 سالہ امریکی شہری کی شناخت وان وانسٹائن کے نام سے کی ہے جو امریکہ میں قائم ایک ترقی سے متعلق ایک کنسلٹنٹ کمپنی جے ای آسٹن ایسوسی ایٹس میں پاکستان کے لیے ایک ڈائریکٹر کے طورپر کام کررہے تھے۔
پولیس کا کہناہے کہ انہیں معلوم ہوا کہ وانسٹائن نے پاکستان میں اپنا کام مکمل کرلیا تھا اور وہ پیر کو اس ملک سے سے واپس جانے والے تھے۔ وہ اسلام آباد سے کچھ ہی قبل لاہور واپس آئے تھے۔
ایک سوشل نیٹ ورک سائٹ لنکڈلن پر موجود انسٹائن کے پروفائل سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ 2004ء سے لاہور میں رہ رہے تھے اور امریکہ کے امدادی ادارے یوایس ایڈ اور پاکستان کی حکومت کے تعاون سے ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہے تھے۔
جے ای آسٹن ایسوسی ایٹس کا کہناہے کہ وانسٹائن پچھلے 25 برسوں سے بین الاقوامی ترقیاتی پروگراموں کے لیے کام کررہےتھے۔ ان کے پاس بین الاقوامی قانون اور معاشیات میں  پی ایچ ڈی  اور بین الاقوامی تعلقات میں ایم کی ڈگریاں تھیں۔ کمپنی کی ویب سائٹ اور ان کے اپنے مطابق وہ چھ زبانیں بول سکتے تھے۔
ماڈل ٹاؤن تھانے کے انچارج تجمل حسین نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ امریکی شہری کے تین محافظ ایک ڈرائیور سحری کررہے تھے جب گیٹ پر تین افراد سحری دینے کے بہانے آئے۔ اسی اثنا میں پانچ دیگر افراد گھر کی عقبی دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اور محافظوں کو باندھ کر ڈرائیور کو لے کر وائنسٹائین کے کمرے میں گئے اور وہاں سے امریکی شہری کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔
تجمل حسین نے بتایا کہ امریکی شہری کے چاروں ملازمین کو حراست میں لے گیا گیا ہے اور دیگر شواہد بھی جمع کیے جارہے ہیں۔
اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہری کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتخانہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر معاملے کی تحقیقات کررہا ہے۔
تاحال کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago