آج اپنی 22 ویں سالگرہ بطور مسلمان منائوں گا۔ پہلے ماہ رمضان کا بے چینی سے منتظر ہوں فی الحال نام تبدیل نہیں کیا ولید نام رکھنے پر غور کر رہا ہوں. جنوبی افریقی ٹیم منیجر محمد موسیٰ جی کا کہنا ہے کہ یہ پارنیل کا ذاتی فیصلہ ہے.
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے فاسٹ بائولر وین پارنیل نے اپنے بیان میں رواں برس جنوری میں اسلام قبول کرنے کی تصدیق کر دی۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نے ابھی اپنے نئے اسلامی نام کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم میں ولید کے نام پر غور کر رہا ہوں فی الحال میرا نام وین ڈیلون پارنیل ہی رہے گا میں اپنے پہلے ماہ رمضان کا منتظر ہوں مجھے بتایا گیا کہ اس کا خاص احترام کیا جاتا ہے میں نوجوان اور پیشہ ور کرکٹر ہوں مجھے خوشی ہے کہ لوگ اس ناطے سے میری ذاتی زندگی میں دلچسپی رکھتے ہیں مگر اعتقاد کا انتخاب میرا خالصتاً ذاتی اختیار ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید