Categories: پاکستان

کراچی میں اسرائیلی اسلحہ استعمال ہو رہا ہے‘ رحمان ملک

اسلام آباد(خبرایجنسیاں)وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں ہر قتل ٹارگٹ کلنگ نہیں،کراچی میں اسلحہ اسرائیل سے لایا جارہا ہی، کراچی کے واقعات میں بیرونی قوتیں ملوث ہیں،225افراد کو گرفتار کرلیا ہے،شہر کو غیر مستحکم کرنے والوں کا تعلق بھی باہر سے ہے۔مسلم لیگ (ن) والوں نے اسلام آباد کو فیصل آباد سمجھ کر اسلحہ لہرایا ‘شکر ہے‘انجم عقیل تھانے سے بھاگ کر پکڑے گئے باہر نہیں گئے ‘کسی ایم این اے کو قانون توڑنے کا کوئی حق نہیں ‘غلط کام کرنے والے کو سزا ضرور ملے گی‘ظفر قریشی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوئی‘ تمام اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔پیپلز یونٹی کے صدر عامر شاہ کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
اسلام آباد ائرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شکر ہے انجم عقیل خان تھانے سے بھاگنے کے بعد پکڑے گئے ،وہ ملک سے باہر نہیں گئے ،انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری جیل گئے اور ملک سے نہیں بھاگے،انہوں نے جیلوں میں ظلم برداشت کیے،کسی ایم این اے کے پاس قانون توڑنے کا کوئی جواز نہیں ہے،قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صور ت معاف نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہر قتل ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوتا،75فیصد قتل ٹارگٹ کلنگ نہیں ہیں،کراچی میں قتل وغارت کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ، کراچی میں پکڑا جانے والا اسلحہ اسرائیل سے آرہا ہے،225افراد کو گرفتار کیا ہے،شہر کو غیر مستحکم کرنے والے اور ٹارگٹ کلر بھی باہر سے آرہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کیلئے پہلے بھی دروازے کھلے تھے اور آج بھی کھلے ہیں،چوہدری شجاعت حسین مفاہمت کی کوشش کر رہے ہیں،ایم کیو ایم کے ساتھ تناؤ وقتی ہے،انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے صدر آصف علی زرداری کے بیان کا خیرمقدم کیا۔ ایم کیو ایم کے ساتھ تناﺅ وقتی ہے چند دنوں میں معاملات طے پاجائیں گے اور عوام خوشخبری سنیں گے۔

modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

5 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago