Categories: افغانستان

امریکا سمیت کئی طاقتیں طالبان سے مذاکرات کررہی ہیں۔ کرزئی

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں طویل جنگ کے خاتمے کیلئے امریکا اور کئی بین الاقوامی طاقتیں طالبان سے مذاکرات میں مصروف ہیں۔
افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طالبان سے امن مذاکرات جاری ہیں،غیرملکی افواج اور خاص طور پرامریکاخود مذاکرات کررہاہے‘ کئی سفارتکارپہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ افغان حکومت اور طالبان کے مذاکرات چند ماہ سے جاری ہیں۔ صدرکرزئی پہلے شخص ہیں جنہوں نے سرکاری سطح پرعسکریت پسندوں سے مذاکرات کی تصدیق کردی ہے۔امریکی وزیرِ دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا تھا کہ رواں سال کے آخر تک طالبان کے ساتھ سیاسی مذاکرات ہوسکتے ہیں۔افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکا طالبان کے ساتھ امن مذاکرات میں حصہ لے رہا ہے۔حامد کرزئی نے امریکی حکام کے ساتھ بات چیت میں شامل طالبان رہنماوں کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا انکشاف اعلیٰ سطح پر افغان صدر نے پہلی بار کابل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔حامد کرزئی نے کہا تھاکہ بیرونی افواج اور خاص طور پر امریکا خوداس گروپ کے ساتھ امن بات چیت میں شامل ہے۔
امریکا اس سال جولائی سے افغانستان میں تعینات اپنی 97 ہزار فوج کا انخلاءشروع کر رہا ہے جس کا مقصد 2014ءتک تمام سیکورٹی ذمہ داریاں افغان سیکورٹی فورسز کے سپرد کرنا ہے۔طالبان کا موقف ہے کہ مذاکرات صرف افغان حکومت کے ساتھ ہی کیے جائیں گے لیکن اس کے لیے شرط یہ ہی ہے کہ پہلے بین الاقوامی افواج افغانستان سے چلی جائیں۔کابل میں امریکی سفارتخانہ نے حامد کرزئی کے بیان پر تبصرہ سے انکارکردیا۔
دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مذاکرات سے متعلق خبروں کی ترید کی ہے۔ذبیح اللہ مجاہد کاکہنا تھا کہ ماضی میں بھی مذاکرات کرنے کادعویٰ کیا گیا تھا تاہم نے اس کی بھی ترید کی تھی۔

modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago