Categories: پاکستان

ڈرون حملے میں الیاس کشمیری جاں بحق۔ حرکت جہاد اسلامی نے تصدیق کردی

وانا(خبرایجنسیاں) وانا میںامریکی ڈرون حملے میں الیاس کشمیری اور 4 اہم کمانڈروں سمیت ہلاک ہو گئے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی‘مرنے والے افراد کو مقامی افراد نے غونڈئی کے قبرستان میں دفنادیا۔
القاعدہ کی ذیلی تنظیم کالعدم حرکت الجہادالااسلامی نے پی این ایس مہران پر حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ الیاس کشمیری کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے امریکا سے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے ،ہفتہ کو تنظیم کے ترجمان کی طرف سے میڈیا کو جاری بیان میں الیاس کشمیر ی کی گزشتہ روز وانا کے نواحی علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم حرکت جہاد اسلامی کے رہنما الیاس کشمیری جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کے گاﺅں شوکئی نرئی میں اپنے کمانڈروں کے ساتھ مقیم تھے کہ ڈرون کا نشانہ بن گئے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے کمانڈروں میں ابراہیم، فاروق ، امیر احمد اور عثمان شامل ہیں جبکہ ایک کمانڈر عمران شدید زخمی ہوا ۔ذرائع کے مطابق الیاس کشمیری اور ان کے 4 قریبی ساتھیوں کو اس وقت امریکی ڈرون نے اپنا نشانہ بنایا جب وہ وانا کے قریب ایک سیب کے باغ میں بیٹھے چائے پی رہے تھے ۔امریکی جاسوس طیاروں کے یکے بعد دیگرے 2 حملوں میں9 افراد ہلاک اور5زخمی ہوئے ۔
سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ مارے جانے والے پنجابی طالبان کے ارکان تھے اور جس مکان کو نشانہ بنایا گیا وہ انہی کے زیراستعمال تھا ۔دریں اثناءبرطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم حرکت الجہاد الاسلامی اور پاکستانی حکام نے جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں حرکت الجہاد اسلامی کے رہنمااور مہران بیس پرحملے کے مبینہ ماسٹرمائنڈالیاس کشمیری کی 9ساتھیوں سمیت ہلاکت کی تصدیق کر دی۔
ہفتے کو کالعدم تنظیم حرکت الجہاد الاسلامی کے ترجمان ابو حنظلہ نے میڈیا کو خط کے ذریعے الیاس کشمیری کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ الیاس کشمیری 3 جون کو جنوبی وزیرستان میں ہونے والے امریکی حملے میں9 ساتھیوں سمیت مارا گیا ۔
ایک عینی شاہد نے وہاں پر موجود شدت پسندوں کے ساتھیوں کے حوالے سے بتایا کہ حملے میں شدت پسند الیاس کشمیری بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ الیاس کشمیری10 دن پہلے خیبر ایجنسی سے وانا کے علاقے ٹھٹائی آئے تھے اور گزشتہ رات ایک گاڑی میں اپنے ساتھیوں سمیت اس علاقے میں پہنچے تھے۔انہوں نے بتایا کہ امریکی جاسوس طیارے سے پہلے 2 میزائل داغے گئے اور چند منٹ بعد اسی مقام پر2 اور میزائل داغے گئے جس سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ مقامی افراد نے تمام لاشوں کو سفید چادروں میں لپیٹ کر کری کوٹ کے قریب غونڈئی کے ایک قبرستان میں دفنا دیا ہے۔
ادھربرطانوی ٹی وی سے بات چیت میں ایک سرکاری اہلکار نے اپنا نام ظاہر نے کرنے کی شرط پربتایاکہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے دیگرافراد میں محمد ابراہیم،فاروق احمد،امیر حمزہ ، محمد عثمان،محمد نعمان،عمران اورعبدالقدوس شامل ہیں جبکہ ایک شخص کا نام معلوم نہیں ہو سکا۔ سرکاری اہلکار نے تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والوں میں حرکت الجہاد الاسلامی کے رہنما الیاس کشمیری بھی شامل تھی،اہلکار کے مطابق الیاس کشمیری کی ہلاکت کی ٹھوس شہادتیں موجود ہیں ۔

modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago