Categories: افغانستان

افغانستان: نیٹو بمباری کے خلاف مظاہرہ، بارہ ہلاک، اسی زخمی

كابل(ايجنسياں) افغانستان کے شمالی صوبے تخارمیں نیٹو کی ایک کارروائی میں مبینہ شہری ہلاکتوں کے خلاف بدھ کواحتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں کم از کم بارہ افراد ہلاک اور اسّی زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق صوبائی دارالحکومت تعلقان میں اس جھڑپ کا آغاز اُس وقت ہوا جب ڈیڑھ ہزار سے زائد مظاہرین نے بین الاقوامی افواج کی ایک چوکی کی طرف بڑھنے کی کوشش کی۔ مظاہرین نے امریکہ اور افغان صدر حامد کرزئی کے خلاف نعرہ بازی کی اور تعلقان میں موجود ایک جرمن فوجی اڈے پر پتھراؤ بھی کیا۔
اس سے قبل مظاہرین نے مضافاتی قصبے گاؤمال کو تعلقان سے ملانے والی سڑک پر احتجاجی جلوس بھی نکالا جس میں امریکہ اور صدر حامد کرزئی کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ اُنھوں نے ہلاک ہونے والے چاروں افراد کی لاشیں اپنے کندھوں پر اُٹھا رکھی تھیں۔
مقامی پولیس اور رہائشیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گاؤمال میں گذشتہ شب اتحادی و افغان افواج کی مشترکہ کارروائی میں مارے گئے چار افراد عام شہری تھے جب کہ نیٹو کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والی دو خواتین اور دو مرد مسلح تھے اور انھوں نے فوجیوں پر فائرنگ کی کوشش بھی کی تھی۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

29 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago