Categories: افغانستان

افغانستان، پرامن مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ، 4 افراد ہلاک6 زخمی

کابل (اے پی پی) مشرقی صوبہ ننگرہار میں پولیس کی پرامن مظاہرین پر فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ضلع حصارک میں تقریباً 500 افراد نے نیٹو فوج کی فائرنگ سے 15 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور کرزئی حکومت اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر پولیس نے پرامن مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

ایک قبائلی سردار ملک فضل حصار نے بتایا کہ ان کا احتجاج پرامن تھا اور پولیس نے بغیر کسی وجہ کے مظاہرین پر گولی چلائی۔ انہوں نے حکومت سے واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago