Categories: مشرق وسطی

مصر کی کوششوں سے حماس اور فتح مصالحت پر متفق

قاہرہ(مرکز اطلاعات فلسطین)فلسطین میں دو بڑی جماعتیں اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” اور صدر محمود عباس کی جماعت الفتح طویل عرصے کی مفاہمتی کوششوں کے بعد بالآخر مصالحت پر متفق ہو گئی ہیں. دونوں جماعتوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر آئندہ بدھ کو دستخط کیے جائیں گے جس  میں فلسطینی صدر محمود عباس اور حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل موجود ہوں گے.

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبےکے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق  نے بدھ کو قاہرہ میں  مصری نگراں حکومت کی نگرانی میں طے پانے والی مفاہمت کی تصدیق کی اور کہا کہ مفاہمت کی حتمی منظوری صدر محمود عباس اور خالد مشعل  کی موجودگی میں دی جائے گی. بدھ کے روز قاہرہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں حماس کے رہ نما ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ  دونوں بڑی جماعتیں باہمی اختلافات بھلا کر فلسطینی عوام کے مفاد میں مفاہمتی فارمولے پر متفق ہو گئی ہیں. ہماری مفاہمت کا مقصد فلسطینیوں کے درمیان اتحاد ویگانگت پیدا کرنے کے ساتھ فلسطینیوں کے سلب شدہ حقوق واپس لانے کے لیے ایک اپنی مساعی کو مجتمع کرنا ہے.
ایک سوال کے جواب میں حماس کے رہ نما کا کہنا تھا کہ قاہرہ میں مصری حکومت کی نگرانی میں فتح کی قیادت سے ہونے والی بات چیت نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی ، جس میں فریقین نے غیرمعمولی فراخ دلی کا مظاہرہ کیا. انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے درمیان  مفاہمت کی کوششوں کی کامیابی کا سہرا مصری حکومت کے سر جاتا ہے جس نےدونوں بڑی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنے کی سرتوڑ کوششیں کی ہیں.
ایک دوسرے سوال کے جواب میں انہوں نے  کہا کہ مصالحت کےحوالے  فارمولے کے تمام نکات پر اتفاق کر لیا گیا ہے اور ایسا کوئی نکتہ باقی نہیں رہا جس میں مزید کوئی بات چیت کی ضرورت ہو. حماس رہ نما نے توقع ظاہر کی کہ فتح کی سینئر قیادت مفاہمت کو حتمی شکل دینے کے لیے ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی اور مزید کسی قسم کی پیچیدگی پیدا کرنے سے سختی سے گریز کرے گی.
modiryat urdu

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago