Categories: پاکستان

کراچی: بحریہ کی بسوں پر حملے 4افراد جاں بحق، 56زخمی

کراچی(جنگ نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس اور بلدیہ ٹاؤن میں پاکستان نیوی کی بسوں پر بموں سے حملوں کے نتیجے میں خاتون ڈاکٹر سمیت4 افراد جاں بحق جبکہ 56 زخمی ہوگئے۔

صبح سات بجکربیس منٹ پر آفس کیلئے نکلنے والے نیوی کے اہلکاروں کی بس کو ڈیفنس فیز2اور بلدیہ ٹاؤن میں نشانہ بنایا گیا۔ ڈیفنس میں ہونیوالے دھماکے میں نیوی کی لیڈی ڈاکٹر سمیت2 افراد جاں بحق جبکہ37 افراد زخمی ہوئے۔دھماکے سے عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔
بلدیہ ٹاؤن میں ہونیوالے دھماکے میں2 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ19سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ انکے پاس اس طرح کی دہشت گردی کی کارروائی ہونے کی اطلاع تھی۔
دھماکوں کے زخمیوں اور لاشوں کو ڈیفنس میں واقع پی این ایس شفا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دھماکا کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے حکام موقع پر پہنچ گئے۔ نیوی کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
بلدیہ ٹاؤن میں جائے وقوعہ کے قریب سے ایک دس کلو وزنی بم برآمد ہوا جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔ وزیر داخلہ رحمن ملک نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ فیاض لغاری سے تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago