Categories: مشرق وسطی

شامی فوج کا درعا اور دوما پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاعات

دمشق(ايجنسياں) شام کی سیکیورٹی فورسسز نے سوموار کو علی الصباح درعا شہر پر چار اطراف سے حملہ کیا، جس کے بعد علاقے سے زوردار دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔ سیکیورٹی فورسسز کی کارروائی کے بعد شہر کا لینڈ لائن کے ذریعے مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا۔

خبر رساں ادارے “رائیٹرز” کے مطابق سیکیورٹی فورسسز نے دارلحکومت دمشق کے قریب بلدیہ دوما پر بھی ہلہ بولا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق درعا البلد اور درعا المحیطہ سے پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
شام میں سرگرمیاں انسانی حقوق کے ذرائع نے ساحلی شہر جبلۃ میں ہونے والے جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13 بتائی ہے۔ یہ افراد سیکیورٹی فورسسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ درعا کے نزدیکی شہر نوی میں بھی جمعہ کے روز ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات کے موقع پر بھی سیکیورٹی فورسسز اور جنازے کے شرکاء کے درمیان تصادم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
خبر رساں اداروں کی جانب سے دمشق کے مرکز میں واقع الزبلطانی کالونی میں احتجاجی مظاہرین پر سیکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ کی تصویریں جاری کی جا رہی ہیں۔
عینی شاہدین اور انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے شام کے شمال مغربی شہر اللاذقیہ کے قریب واقع جبلۃ ٹاون میں سیکیورٹی فورسزز کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوئے۔
ایک عینی شاہد نے فرانسیسی خبر رساں ادارے “اے ایف پی” سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کے مشاق نشانہ بازوں نے جبلۃ کی سڑکوں پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کی جب اللاذقیہ کے نئے گورنر عبدالقادر محمد الشیخ نے شہر کا دورہ کیا تاکہ اس شہر کے باسیوں کے مطالبات کے بارے میں جان سکیں۔ اس فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ بیسوں دوسرے زخمی ہو گئے۔ عینی شاہد نے صورتحال کو انتہائی خراب قرار دیا ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

4 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago