Categories: مشرق وسطی

صدر صالح کیخلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ، فورسز کی اندھادھند فائرنگ، 7 ہلاک 81 زخمی

صنعاء(ايجنسياں) یمن میں صدر علی عبداللہ صالح کیخلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا،مظاہرین پر یمنی فورسز اور پولیس نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں7افراد ہلاک جبکہ81زخمی ہوگئے۔یاد رہے کہ یمن میں ایک بار پھر حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے وزراء خارجہ اور یمن کے اپوزیشن رہنماؤں کا ایک مشترکہ اجلاس ہوا جس میں صدر علی عبداللہ صالح کو اقتدار سے الگ کرنے کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
گذشتہ رات ہونے والے اجلاس کی صدارت متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے کی جس میں قطر، سعودی عرب، کویت، بحرین اور عمان کے وزراء خارجہ بھی شامل تھے جبکہ یمن کے وفد کی قیادت سابق وزیر خارجہ سلیم سبنداوا کر رہے تھے اجلاس کے دوران 10 اپریل کو ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے اجلاس میں یمن بارے کئے گئے فیصلوں پر اب تک عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ صدر علی عبداللہ صالح کو اقتدار سے ہٹانے کیلئے شروع کی گئی تحریک بارے اب تک لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس کو جلد از جلد کامیاب بنانے کیلئے باہمی رابطوں کو جاری رکھا جائے گا۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago