Categories: مشرق وسطی

صہیونی فوج نے بزرگ فلسطینی رہ نما شیخ رائد صلاح کو گرفتار کر لیا

اریحا(مرکز اطلاعات فلسطین)قابض اسرائیلی فوج نے بزر گ فلسطینی رہ نما اور مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے علاقوں میں قائم تنظیم” تحریک اسلامی” کے سربراہ شیخ رائد صلاح کو گرفتار کر لیا ہے. ان کی گرفتاری اتوار کو اس وقت عمل میں لائی گئی جب وہ سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے بعد اردن کے راستے اریحا گذر گاہ سے فلسطین میں داخل ہو رہے تھے.

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج نے فوری طور پر ان کی گرفتاری کی وجہ نہیں بتائی تاہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ شیخ رائد صلاح پر بیرون ملک  سفر پرپابندی عائد ہے. انہوں نے سعودی عرب کا سفر کر کے اس پابندی کی خلاف ورزی کی ہے نیز وہ صہیونی فوج کے لیے سیکیورٹی کے مسائل پید اکر رہے ہیں.
تحریک اسلامی کے ذرائع کے مطابق شیخ رائد صلاح کے ہمراہ مقبوضہ فلسطین کی دیگر ممتاز شخصیات بھی عمرے سے واپس آ رہی تھیں جن میں  شیخ رائد صلاح کی اہلیہ، ڈاکٹر سلیمان اغباریہ اور ان کہ اہلیہ، انجینئر جمال رشید چیئر مین اقصیٰ فاٶنڈیشن اور ان کی اہلیہ اور دیگر شامل تھے. ان سب کو صہیونی فوج نے اریحا گذرگاہ النبی پل پر روکا. کچھ دیرحراست میں رکھنے کے بعد باقی کو رہا کر دیا گیا تاہم شیخ رائد صلاح بدستور حراست میں ہیں.
رہائی کے بعد تحریک اسلامی کے رہ نما ڈاکٹر سلیمان اغباریہ نے کہا کہ عمرہ کی ادائئگی سے واپسی کے اردن اور فلسطین کی سرحدتعینات صہیونی فوج نے ان کے ساتھ نہایت توہین آمیز سلوک کیا. شیخ رائد صلاح کے ساتھ اشتعال انگیز طریقے سے سلوک کرنے قابض فوجیوں نے انہیں رہا کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ ان سے بعض امورکے بارے میں پوچھ گچھ کریں گے.
خیال رہےکہ شیخ رائد صلاح ایک بزرگ فلسطینی رہ نما ہیں. انہیں صہیونی فوج کی جانب سے مسلسل گرفتارکر کے جیلوں میں رکھا جاتا ہے. ان کے بیرون ملک سفر پر بھی پابندی ہےتاہم وہ اس پابندی کی پرواہ کیے بغیر اپنا سفر جاری رکھتے ہیں.
modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago