Categories: پاکستان

حزب التحریر کی ریلیوں پر پولیس ٹوٹ پڑی، بد ترین لاٹھی چارج ۔ 25گرفتار

کراچی/پشاور/راولپنڈی/لاہور (اسٹاف رپورٹر/ جسارت) نظام خلافت کیلئے کوشاں جماعت کالعدم حزب التحریر کی ملک بھر میں پرامن ریلیوں پر پولیس نے دھاوا بول دیا، ریلی میں شریک افراد رپر لاٹھی چارج سمیت ہاتھ پا ں کا آزادانہ استعمال ، پولیس نے 29 مظاہرین کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں نظام خلافت کیلئے کوشاں کالعدم حزب التحریر نے گزشتہ روز کراچی میں ریگل چوک، لاہور میں قرطبہ چوک، راولپنڈی میں لیاقت باغ اور پشاور میں قصہ خوانی بازار میں خلافت ریلیاں نکالیں۔
کراچی میں نکالی جانے والی ریلی سہ پہر 3بجے ایمپریس مارکیٹ سے ہوتے ہوئے ریگل چوک پہنچی تھی، ریلی میں سینکڑوںافراد شریک تھے۔ ریلی کے شرکاءنے کلمہ طیبہ کے جھنڈے اور مختلف پلے کارڈ اٹھارکھے تھی، جن پر امریکا کو بھگاﺅ ،غداروں کو ہٹاﺅ ،خلافت کو لاﺅ کے نعرے تحریر تھے۔
یاد رہے کہ حزب التحریر نے 17اپریل کو نکالی جانے والی ریلی سے متعلق کئی روز قبل شہربھر میں بینرز اور پمفلٹ آویزاں کیے تھی، پولیس اور حساس اداروں نے ریلی کو روکنے کیلئے دوپہر 2بجے سے ہی ریگل چوک پر بھاری نفری تعینات کررکھی تھی ،لیکن ریلی ایمپریس مارکیٹ سے شروع ہوئی اور پرامن انداز میں ہوتے ہوئے ریگل چوک پر پہنچی تھی کہ پولیس اہلکاروں نے واٹر گن کے ذریعے مظاہرین پر پانی پھینکا اور ساتھ ہی لاٹھی چارج شروع کردیا۔ریلی کے شرکا ءمیں سے 7افرادشفاعت ولد جمشید،وقاص ولد محمد اسلم، حزب اللہ ولد ظفر اللہ ،سعد ولد سرفراز،مزمل ولد اقبال،مجتبیٰ ولد مرتضیٰ ،محمد رفیق ولد مصری خان کو گرفتار کرکے 147-148کے تحت مقدمہ نمبر 257درج کرلیا ہے ۔
لاہور میں کالعدم حزب التحریر کے کارکن ریلی کی صورت میں شمع چوک سے نکلے اور پنجاب اسمبلی کی جانب بڑھے۔ کارکنان جب قرطبہ چوک پہنچے تو وہاں موجود پولیس کی بھاری نفری نے انہیں آگے جانے سے روک دیا۔ اہلکاروں نے ریلی کے شرکا سے جھنڈے اور پوسٹر چھیننے کی کوشش کی ۔اس موقع پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور 16 افراد کو گرفتار کرلیا۔
پشاور میں قصہ خوانی بازار سے نکالی گئی ریلی پر پولیس کا دھاوا، پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ راولپنڈی میں ریلی سے ایک کارکن کو گرفتار کیا گیا۔علاوہ ازیں ملک بھر میں حزب التحریر کی ریلیوں پر پولیس کے لاٹھی چارج کے بعدحزب التحریر ولایہ پاکستان نے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ ہم غدار حکمرانوں کو مسترد کرتے ہیں، ہم نظام خلافت چاہتے ہیں اور اس کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔ اعلامیہ میں پاکستان کی مسلح افواج میں موجود مخلص آفیسرز سے کہا گیا ہے کہ وہ خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کی مدد کریں۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

4 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago