Categories: مشرق وسطی

غزہ پر صہیونی فوج کی بمباری جاری ،شہداء کی تعداد 18 ہو گئی

غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین)فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کی بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے. ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب قابض فوج نے شہر کے جنوب مشرق میں بمباری کی، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور تین زخمی ہو گئے. گذشتہ تین روز سے جارحی وحشیانہ جارحیت میں اب تک  18 افراد شہید اور 70 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں.

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق رات گئے قابض فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کے جنوب مشرق میں الزیتون کے مقام پر ایک ٹیکسی اسٹینڈ پر میزائل داغا. جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں. حملے میں ایک شہری موقع پر ہی شہید اور اس کے تین ساتھی شدید زخمی ہوئے .زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.
فلسطینی محکمہ داخلہ کےزیرانتظام ایمرجنسی طبی سروسز کے ترجمان ادھم ابوسلیمہ نے مرکز اطلاعات کو بتایا  کہ صہیونی فوج کی تازہ جارحیت میں ایک تیس سالہ نوجوان رائد زہیر البر شہید  اور متعدد دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں.
ادھر غزہ کے شمال میں بیت لاھیا میں  بھی صہیونی فوج کے توپخانے سے گولہ باری کی اطلاعات ہیں .
عینی شاہدین نے بیت لاھیا میں  العطاطرہ کے مقام سے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ صہیونی فوج نے توپخانے سے شہر میں گولہ باری کی ہے جس میں متعدد افرا د کو معمولی زخم  آئے ہیں.
ادھر شمالی غزہ میں  اسرائیل کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے تین  میزائل حملے بھی کیے گئے ہیں تاہم یہ میزائل زرعی زمینوں میں گرے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم فصلوں کو نقصان پہنچا ہے.
modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago