Categories: پاکستان

چارسدہ،مولانافضل الرحمن کے قافلے کے قریب دھماکا،12جاں بحق

چارسدہ(جنگ نیوز)چارسدہ میں مولانا فضل الرحمان کے قافلے کے قریب خودکش دھماکے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت12افرادجاں بحق اور29زخمی ہوگئے، مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ اوران کے ساتھی دھماکے میں محفوظ رہے ۔

پولیس کے مطابق چار سدہ میں ڈی سی او آفس کے قریب مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا ،،اور ایک خودکش حملہ آورنے خود کو قافلے کے قریب دھماکے سے اڑا دیا ،،دھماکے میں مولانا فضل الرحمان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ،،جبکہ پولیس کی موبائل وین کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں سوار ایک انسپکٹر اور دیگر تین اہلکار جاں بحق ہو گئے ،دھماکے کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال چار سدہ اور لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
دھماکے کے بعد جیونیوز سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ قافلے میں اکرم درانی اوراعظم سواتی بھی ان کے ساتھ تھے، وہ اور ان کے ساتھی خیریت سے ہیں ،،ان کا کہنا تھا کہ انہیں کسی قسم کی دھمکیاں موصول نہیں ہورہی ہیں ، ساتھیوں سے مشورے کے بعد انہوں نے چارسدہ میں جلسے سے خطاب ملتوی کردیا ہے .
گذشتہ روز بھی صوابی انٹر چینج کے قریب مولانا فضل الرحمان کے قافلے کو نشانہ بنایاگیاتھا ،جس میں سات افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago