Categories: مشرق وسطی

یمن میں مظاہرے ، صدر نے حکومت برطرف کردی، شام میں احتجاج جاری

صنعاء + منامہ (ایجنسیاں) یمن میں حکومت مخالف مظاہروں کی وجہ سے صدر نے حکومت برطرف کر دی ہے۔ آن لائن کے مطابق یمن میں ملک کے طاقتور ترین قبائل نے بھی صدر علی عبداللہ صالح سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے، یمن میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں جس کے دوران گزشتہ تین روز میں 50سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جبکہ وائس آف امریکا کے مطابق شام میں بھی ہزاروں افراد نے تیسرے روڈ بھی احتجاجی مظاہرہ کیا،دیرہ نامی شہر کے عینی شاہدین کے مطابق احتجاج کرنے والوں کو منتشر کرنے کیلئے اتوار کو سیکورٹی افواج نے آنسو گیس کے گولے پھینکے اور ربڑ کی گولیاں چلائیں.
اے پی پی کے مطابق یمن کی انسانی حقوق کی وزیر نے احتجاجی مظاہرین کی پولیس فائرنگ سے ہلاکت پر احتجاجاً استعفیٰ دیدیا ۔
یمنی انسانی حقوق کی وزیر ہدی البان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ حکومت اور حکمران جماعت سے احتجاج کے طور پر استعفیٰ دے رہی ہیں۔ خلیجی ریاست بحرین کے وزیرخارجہ الشیخ خالد بن حمد الخلیفہ نے کہا ہے ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود اپوزیشن سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے جائیں گے۔
گزشتہ روزنیوزکانفرنس اور عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپوزیشن جماعتوں سے بامقصد مذاکرات چاہتے ہیں جس میں آئین میں ترامیم، حکومت کی کارکردگی اور معیشت کی بہتری جیسے امور شامل ہوں گے۔
بحرین میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات اور اس کے اثرات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بحرین کو جس طرح کے حالات کا سامنا ہے، کئی دوسرے ملکوں کی بھی یہی کیفیت ہے۔
اے پی پی کے مطابق سوڈان میں نوجوانوں نے صدر عمر البشیر کے خلاف پیر سے ملک گیر احتجاجی مظاہرے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago