Categories: پاکستان

فیضان، فہیم کے ورثاء ’غائب‘

لاہور(بى بى سى) ریمنڈ ڈیوس کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے فیضان اور فہیم کے ورثا کے گھروں پر تالے لگے ہیں اور ان کے محلے داروں کا کہنا ہے کہ انہیں آخری بار منگل کی دوپہر کو دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں ہے۔

ہمسائیوں اور رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ اگر ورثاء نے رقم لیکر امریکی شہری کو معاف کیا ہے تو وہ اس کی مذمت کرتے ہیں۔
لاہور میں نامہ گار علی سلمان کے مطابق فیضان حیدر کے اہلِ خانہ نے چند ہفتے پہلے راوی روڈ کے ایک گنجان محلے میں چھوٹے سے مکان کا نچلا حصہ کرائے پر لیا تھا۔ان کے محلے داروں کا کہنا ہے کہ وہ کل سے غائب ہیں۔
فیضان حیدر کے محلے میں لوگ ٹولیوں کی شکل میں کھڑے آپس میں گفتگو کرتے ملے اور زیادہ تر افراد ریمنڈ ڈیوس کی رہائی اور فیضان کے اہلِ خانہ کے غائب ہونے پر بات کرتے رہے۔
بعض دکانوں پر ٹیلی ویژن لگے تھے اور محلےدار ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کی خبریں اور تبصرے سنتے ملے۔محلے داروں کی اکثریت نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ریمنڈ ڈیوس کو رہا کردیا گیا ہے۔
محلے داروں کےمطابق گھر میں فیضان حیدر کی والدہ، دو بھائی، دو بہنیں اور ایک بہنوئی رہتے تھے جو تمام کے تمام اب غائب ہیں۔ محلے داروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کسی کو گھر کا سامان لے جاتے نہیں دیکھا۔
فیضان حیدر کے گھر سے کچھ ہی فاصلے پر ان کے تایا کا گھر ہے۔ ان کے تایا زاد بھائی منظور احمد نے کہا کہ فیضان کے گھر کے کسی فرد نے کبھی دیت لینے یا امریکی شہری کو رہا کرنے کا ارادہ ظاہر نہیں کیا تھا۔
شاہدرہ میں فہیم کے اہلِ خانہ بھی ایک روز پہلے سے لاپتہ ہیں اور محلے داروں نے میڈیا کو بتایا کہ ’انہوں نے بھی کسی کو اس بات کی ہوا بھی نہیں لگنے دی کہ کیس کے سلسلے میں وہ کوئی معافی دینے جارہے ہیں‘۔
فیصل آباد میں فہیم کی بیوہ شمائلہ نے خود کشی کرلی تھی اور مرنے سے پہلے یہ بیان دیاتھا کہ انہیں لگتا ہے کہ فہیم کو ہلاک کرنے والے امریکی کو چھوڑ دیا جائے گا۔شمائلہ کی بہن اور ماموں کا کہنا ہے کہ نہ تو ان سے کسی نے معافی مانگی اور نہ ہی انہوں نے کسی کو معاف کیا۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

5 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago