Categories: مشرق وسطی

دمشق میں بھی حکومت مخالف مظاہرہ

دمشق(بى بى سى)عرب دنیا میں مظاہروں کی لہر سے شام بھی نہیں بچا جہاں پہلی مرتبہ سینکڑوں شامیوں نے دارالحکومت دمشق میں مظاہرہ کیا ہے اور حکومت سے تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور جمہوری اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔

بی بی سی عربی سروس سے بات کرتے ہوئے ایک عینی شاہد نے کہا کہا سکیورٹی افواج نے چھ مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق حکومت کے حامیوں نے حکومت کے مخالف مظاہرین پر حملہ کر دیا اور انھیں منتشر کر دیا۔
اطلاعات ہیں کہ فیس بک پر ایک گروپ ’صدر بشرالاسد کے خلاف شامی انقلاب‘ نے اس مظاہرے کا انعقاد کرایا تھا۔
گزشتہ ماہ بھی فیس بک پر اسی طرح کے مظاہرے کے لیے اپیل کی گئی تھی لیکن سڑکوں پر مظاہرین اکٹھے نہیں ہوئے اور یہ اپیل ناکام رہی۔ تاہم اس مظاہرے کے حامیوں کا کہنا تھا کہ چونکہ سڑکوں پر سکیورٹی افواج بہت زیادہ تعداد میں موجود تھے لہذا لوگ نہیں آئے۔
منگل کو ہونے والا یہ مارچ دوپہر کی نماز کے بعد دمشق کے قدیم شہر میں شروع ہوا اور مظاہرین ادھر ادھر کی سڑکوں پر پھیل گئے۔ ایک عینی شاہد نے بی بی سی کو بتایا کہ مظاہرین کے خلاف سکیورٹی افواج نے طاقت استعمال نہیں کی لیکن چھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
یو ٹیوب پر اس مظاہرے کی وڈیو بھی پوسٹ کی گئی ہے جس میں سینکڑوں مظاہرین مارچ کرتے ہوئے حکومت سے آزادی اور ہنگامی حالت کے قوانین کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
شام میں بھی مصر کی طرح ہنگامی حالت کے قوانین نافذ ہیں اور یہاں بہت زیادہ غربت اور بے روزگاری ہے۔ ناقدین کہتے ہیں کہ شام کے کاروباری اور سیاسی طبقات میں کرپشن کا دور دورہ ہے۔
سنہ دو ہزار میں بشرالاسد اپنے والد کے تیس سالہ دورِ حکومت کے بعد اقتدار میں آئے ہیں لیکن ان کی انتظامیہ اختلافِ رائے برداشت نہیں کرتی۔
شام کی جیلوں میں ہزاروں سیاسی قیدی ہیں جبکہ اپوزیشن کے بڑے گروپوں پر پابندی ہے۔ حکومت کی طرف سے کئی انٹرنیٹ سائٹوں پر جانے کی پابندی ہے اور میڈیا پر سخت کنٹرول ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

4 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago