Categories: افغانستان

افغانستان: صوبائی پولیس سربراہ سمیت18 ہلاک

کابل (ایجنسیاں) افغانستان کے صوبہ قندوز کے پولیس چیف “عبدالرحمن سیدخیلی” اٹھارہ اہلکاروں سمیت جمعے کی رات ایک خودکش حملے میں ہلاک ہوگیا، ہلاک شدگان میں اعلی پولیس کمانڈرز شامل ہیں۔

افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بیان جاری کیاہے: “پولیس چیف عبدالرحمن سیدخیلی پچاس پولیس اہلکاروں کےہمراہ صوبائی دارالحکومت قندوزشہرمیں گشت کررہاتھا، کہ امارت اسلامیہ کےاستشہادی مجاہدنےاس پر فدائی حملہ کردیا،جس کےنتیجے میں سیدخیلی اٹھارہ18پولیس اہلکاروں سمیت موقع پرہلاک جبکہ سکیورٹی انچارج عبدالرحمن اقتاش متعددپولیس اہلکاروں سمیت زخمی ہوا۔”
دوسری جانب صوبہ قندھارمیں بدہ اورجمعرات کی درمیانی شب رات گئےجارح فوجوں نےضلع ڈنڈ کےکرز کے علاقے میں کابل انتظامیہ کےسربراہ حامدکرزئی کےچچا یارمحمدخان کومارڈالا۔
رپورٹس کےمطابق غاصب فوجوں نےیارمحمدخان کرزئی کےگھر پرچھاپہ مارا جہاں وہ ایک کمرےبھیٹاتھا،جسےگولیوں سےچھلنی کردیاگیا اوران کے بیٹےکو زدوکوب کرنےکے بعدرہا کردیا۔
حامدکرزئی کےخاندان والوں کاکہناہےکہ ہمیں اب تک معلوم نہیں ہےکہ بیرونی فوجوں نےکیوں ہمارےگھرپرچھاپہ مارا اوریارمحمدخان کو کس غرض سےقتل کردیا۔
طالبان کا دعوی ہے: “موثق ترین ذرائع سےمعلوم ہواہےکہ حامدکرزئی اوریارمحمدکےخاندان کےدرمیان تعلقات اچھےنہیں تھے،اس لیے انہیں قتل کروایاگیا۔”
طالبان ترجمانوں کے جاری بیانات کے مطابق گزشتہ روز افغانستان میں متعدد بم دھماکوں اور جھڑپوں کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد امریکی فوجی ہلاک جبکہ متعدد شدیدزخمی ہوچکے ہیں، یہ کارروائیاں اکثر صوبہ ہلمند، قندھار، بلخ اور کنڑ میں ہوئی ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago