Categories: پاکستان

جنوبی وزیرستان: امریکی ڈرون حملے میں 5 افراد جاں بحق

اسلام آباد(العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں) امریکا کے مرکزی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈرون طیارے نے پاکستان کے افغان سرحد کے ساتھ واقع وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں منگل کو ایک اور میزائل حملہ کیا ہے جس میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

انٹیلی جنس حکام کے مطابق امریکی بغیرپائیلٹ جاسوس طیارے نے جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا سے بیس کلومیٹر مغرب میں واقع ایک گاٶں لنڈی داغ میں جنگجوٶں کے ایک ٹھکانے پر دو میزائل داغے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ میزائل حملے کا نشانہ بننے والی عمارت ایک مقامی قبائلی فضل کرام کی ملکیت تھی اور اسے مشتبہ جنگجو استعمال کرتے تھے لیکن آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
فوری طور پر میزائل حملے میں مرنے والوں کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی اور نہ یہ پتا چلا ہے کہ ان میں کوئی ہائی ویلیو ہدف بھی تھا۔
افغانستان میں موجود امریکی فوج ایک ضابطے کے تحت سی آئی اے کے بغیر پائیلٹ جاسوس طیاروں کے پاکستانی علاقوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کرتی ہے لیکن امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے افغانستان میں القاعدہ اور طالبان کے خلاف گذشتہ قریباً ساڑھے نو سال سے جاری جنگ جیتنے کے لیے ضروری ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق ڈرون حملوں میں جنگجوٶں کو نشانہ بنانے کے لیے انٹیلی جنس اطلاعات پاکستانی اہلکاروں کی جانب سے ہی فراہم کی جاتی ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

10 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago