Categories: افغانستان

افغانستان:امریکی بمباری, 15افغان فوجی ہلاک، 3 ٹینک تباہ

کابل (خبررساں ادارے) افغان طالبان کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں بیس سے زائد افغان فوجی ہلاک نیز 3 ٹینک تباہ اور امریکی فوجی کمپاؤنڈ پر میزائل داغے جانے کے نتیجے میں نیٹو افواج کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

طالبان ذرائع کے مطابق منگل کی روز2011-03-01 علی الصبح امریکی فوجیں صوبہ ہلمندضلع گریشک میں حیدرآبادکےعلاقےمیں مجاہدین کےخلاف کاروائی کرنےجارہےتھے، جن پرمجاہدین نےحملہ کیا، بعدمیں امریکی جیٹ طیاروں نےدوبھاری بم کٹھ پتلی فوجوں کی دو چوکیوں پرگرادیے، جس کےنتیجے میں پندرہ فوجی ہلاک ہوئے.
مجاہدین نے کونڑ کی پولیس چوکی پر حملہ کر کے بھاری جانی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔ پکتیا زازی اربوب کے علاقے میں بم دھماکے میں ایک ٹینک تباہ اور دو افغان فوجی مارے جانے کی اطلاع ہے۔
قندھار میں جاسوسی پر مامور ایک شخص کو پکڑ کر قتل کر دیا گیا ہے۔ انڈرو کے علاقے میں بم دھماکے میں2 فوجی ہلاک اور ایک ٹینک تباہ ہوا ہے۔
جلال آباد میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث ایک آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی جس سے ٹینکر مکمل طور پر تباہ ہو گیا ۔
قندھار شہر میں ٹینک پر بم دھماکے میں افغان فوجیوں کا جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

5 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago