Categories: مشرق وسطی

اخوان “انصاف و آزادی ” کے نام سے نئی سیاسی جماعت تشکیل دے گی

دبئی (العربیہ ڈاٹ نیٹ) مصر کی سب سے بڑی منظم مذہبی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کے مرشد عام ڈاکٹر محمد بدیع نے بتایا ہے کہ شعبہ دعوت و ارشاد “انصاف و آزادی ” کے نام سے تنظیم کی سیاسی شاخ کی تاسیس کی تیاری کر رہا ہے۔ سیاسی جماعت کے تاسیسی بورڈ کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا جس کے بعد اسے آئینی شکل دینے کے لیے اقدامات عمل میں لائے جائیں گے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق قاہرہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں ڈاکٹر محمد بدیع کا کہنا تھا کہ نئی سیاسی جماعت کے قیام کی تجویز طویل عرصے سے جماعت کی مجلس شوریٰ میں زیر غور تھی۔ ملک میں آنے والی سیاسی تبدیلیوں اور انقلاب کے بعد حالات کا تقاضا ہے کہ نئی سیاسی جماعت کے قیام میں اب تاخیرسے کام نہ لیا جائے بلکہ عوامی امنگوں پر پورا اترتے ہوئے ایک منظم سیاسی نظام قائم کیا جائے۔
ایک سوال کے جواب میں اخوان المسلمون کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مصر اب 25 جنوری سے پہلے کے حالات کی جانب واپس نہیں جائے گا بلکہ اب وقت آ گیا ہے کہ مصر اپنے وقار اور حقیقی آزادی کو بحال کرے اور اپنے مستقبل کو روشن کرتے ہوئے قوم کو ترقیاتی قوموں میں شامل کرے۔
نئی سیاسی جماعت کی تشکیل سے متعلق ایک اور سوال کے جواب میں ڈاکٹر بدیع نے کہا کہ مجلس شوریٰ نئے سیاسی گروپ کی تنظیمی ڈھانچے کی تیاری میں مصروف ہے۔ اس کے تمام شعبوں کو حتمی شکل دینے اوران شعبوں کی ذمہ داریاں سونپے جانے کے بعد اس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
پیش آئند نئی سیاسی جماعت میں شمولیت کے طریقہ کار سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کی سیاسی جماعت کے دروازے تمام شہریوں کے لیے یکساں کھلے ہوں گے۔ ہم دعوت دیتے ہیں کہ اخوان المسلمون کے سیاسی نظم و نسق سے جس شہری کو اتفاق ہے وہ اس جماعت میں شامل ہو کر ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago