Categories: مشرق وسطی

علامہ قرضاوی نے کرنل قذافی کے قتل کا فتوی دے دیا

دوحہ(مرکز اطلاعات فلسطین) علماء اسلام کے عالمی اتحاد کے سربراہ شیخ یوسف قرضاوی نے اپنی ہی عوام کا قتل عام کرنے کی بنا پر لیبیا کے صدر کرنل قذافی کا خون جائز قرار دے دیا ہے۔ کرنل قذافی نے گزشتہ دنوں طرابلس میں جنگی جہازوں سے فائرنگ اور غیر ملکی کرائے کے قاتلوں کے ذریعے سیکڑوں ہم وطنوں کو مروا ڈالا ہے۔

شیخ قرضاوی نے عرب ٹی وی چینل ’’الجزیرہ‘‘ سے گفتگو میں کہا ہے ’’میں اب قذافی کے قتل کا فتوی دے رہا ہوں، کسی بھی پولیس اہلکار، فوجی یا عام فرد کو ایسا کرنے کا موقع ملے تو وہ یہ کرڈالے تاکہ لیبیا کی عوام کو اس نیم پاگل شخص سے رہائی دلائی جا سکے‘‘ انہوں نے کہا کہ کسی بھی فوجی کے لیے جائز نہیں کہ وہ قذافی جیسے ظالم اور باغی حکمران کے احکامات پر عمل کرے۔
علامہ قرضاوی کا کہنا تھا کہ قذافی اپنے ہوش کھو چکے ہیں اور عوام کے قتل عام کا ارتکاب کرکے اس نے جہنم میں جگہ بنالی ہے۔ انہوں نے قذافی کے گرد کام کرنے والے اہلکاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ قذافی کے سامنے اس آیت کریمہ کا ورد کریں جس میں کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرنے والے کا ٹھکانہ ہمیشہ کے لیے جہنم قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح ایک حدیث کے مطابق پوری دنیا کا خاتمہ اللہ کے ہاں ایک مسلمان کے قتل سے کم اہم ہے۔
کرنل قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ قرضاوی کا کہنا تھا کہ سیف، اسلام کی نہیں بلکہ جاہلیت کی تلوار ہے۔
لیبیائی فوج کو خطاب کرتے ہوئے شیخ قرضاوی کا کہنا تھا۔ ’’آپ کی تعداد اس تیونس کی فوج سے کم نہیں ہے جس نے صدر زین العابدین کی جانب سے فائرنگ کے احکامات کو ماننے سے انکار کر دیا تھا اس طرح آپ اس مصری فوج سے بھی کم نہیں ہو جس نے ’’جمعہ غضب‘‘ کے مظاہرے کو کچلنے کے مصری صدر حسنی مبارک کے احکامات کے برخلاف قوم کا ساتھ دیا تھا‘‘
شیخ نے فوج سے قوم پر اسلحہ نہ اٹھانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایک خبطی شخص کے پیچھے اپنی قوم پر تشدد سے گریز کریں۔
ڈاکٹر قرضاوی نے لیبیائی قوم کو بھی صبر اور استقامت کی تلقین کی اور کہا کہ چاہے کتنی بھی قربانیاں دینا پڑیں انقلاب پر ثابت قدم رہا جائے، اس جدوجہد میں مرنے والے شہادت کے رتبے پر فائز ہونگے اور ان کا ٹھکانہ جنت الفردوس میں ہو گا۔
شیخ قرضاوی نے اس موقع پر تیونس اور مصر کی قوم، حکومتوں، عرب لیگ، اسلامی سربراہی کانفرنس، افریقن یونین اور اقوام متحدہ سے بھی لیبیا میں جاری ظلم و ستم پر خاموش نہ رہنے کا مطالبہ کیا اور کہا کرنل قذافی اور اس کے ہمنواؤں کے خلاف لیبیائی قوم کی بھرپور مدد کی جائے۔
modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago