Categories: مشرق وسطی

حسنی مبارک کا تیس سالہ اقتدارختم ، مصرمیں جشن کا سماں

قاہرہ(خبررساں ادارے) مصر میں حسنی مبارک کے تیس سالہ اقتدار کے خاتمے پر شروع ہونے والا جشن رات بھرجاری رہا۔ مشرق وسطی کے کئی ممالک میں بھی لوگوں نے حسنی مبارک کے جانے کی خوشیاں منائیں۔

صدر حسنی مبارک کی آمریت کا جہاز ڈوبنے کے ساتھ ہی مصر میں زندگی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جس کو جو طریقہ سمجھ میں آیا اس نے اسی طرح اپنی خوشیوں اور جذبات کا اظہار کیا۔
تیس سال سے اقتدار پر قابض حسنی مبارک کی رخصتی کا جشن صرف قاہرہ میں نہیں بلکہ مصر کے ہر شہر میں منایا جارہا ہے۔ کہیں خوشی کے آنسو ہیں تو کہیں لوگ رب ذوالجلال کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہوگئے۔
حسنی مبارک کے استعفے کا اعلان ایسی خبر تھی، جس کے انتظار میں مصریوں کی پوری ایک نسل جوان ہوگئی۔ جبرو زیادتی کے ماحول میں پلنے بڑھنے والی اسی نسل نے اٹھارہ روز پہلے تبدیلی کی تحریک کا آغاز کیا اور نتیجے کے طور پر یہ عظیم جشن ان کے حصے میں آیا۔
صرف مصر میں ہی نہیں دیگر ممالک میں بھی خوشیاں منائی گئیں۔ فلسطین کے علاقے غزہ میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔ ہزاروں فلسطینیوں نے ریلی نکالی اور گاڑیوں پر مصری پرچم لہرائے۔ اردن میں ہزاروں مرد اور خواتین مصری سفارت خانے کے باہر جمع ہوئے۔ انہوں نے رقص کیا، نعرے لگائے اور حسنی مبارک کے جانے پر مبارک باد کا تبادلہ کیا۔ اس موقع پرآتش بازی بھی کی گئی۔
یمن کے دارالحکومت صنعا میں بھی ہزاروں مصری اور یمنی باشندوں نے سڑکوں پر مارچ کیا اور نعرے لگائے۔ تیونس میں بھی جشن منایا گیا۔ لوگ مصری اور تیونسی پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے۔ یونان میں مقیم مصری ایتھنز میں مصری سفارت خانے کے باہر جمع ہوئے اور نعرے لگاتے ہوئے رقص کیا۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

18 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago