Categories: مشرق وسطی

غزہ جنگ کے دو سال مکمل، ترکی میں فلسطینیوں کے حق میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ

استنبول(مرکز اطلاعات فلسطین) غزہ کی پٹی میں  دسمبر2008ء کو مسلط کی گئی جنگ کے دو سال مکمل ہونے پر فلسطین سمیت دنیا بھر میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرے کیے جا رہے ہیں. منگل کے روز ترکی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہوئے مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی.

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق  نگل کو استنبول کے مشہور گراٶنڈ” تقسیم” میں ایک بڑا یکجہتی مظاہرہ کیا گیا. یکجہتی مظاہرے کی کال ملک کی بائیں بازو کی جماعتوں کی جانب سے دی گئی تھی تاہم اس میں ہر شعبہ ہائے زندگی کے سیکڑوں افراد شریک ہوئے.
اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے درج تھے. بیشتر پوسٹرز پرغزہ کی معاشی ناکہ بندی فوری طور پر اٹھانے اور فوج کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا. کچھ شہریوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ترک شہریوں اور پوری مسلم دنیا سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا تھا.
فلسطینیوں کے حق میں ہوئے اس مظاہرے میں برازیل کے معروف کارٹونسٹ” کارلوس لاٹوف” نے بھی شرکت کی. انہوں نے مظاہرین سے خطاب کےدوران ترک وزیراعظم رجب طیب ایردوان سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف بطور احتجاج اسرائیل سے سفارتی سمیت ہرقسم کے تعلقات کے قیام کا بائیکاٹ کریں.
modiryat urdu

Recent Posts

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

33 minutes ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

34 minutes ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago