شمالی کوریا ’مقدس جنگ‘ کے لیے تیار

سیول(بی بی سی) شمالی کوریا کی مسلح افواج کے وزیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک ’انصاف کی خاطر ایک مقدس جنگ‘ کے لیے تیار ہے۔ کِم یونگ چُن نے جنوبی کوریا پر الزام لگایا کہ وہ سرحد کے قریب جنگی مشقیں کر کے اصل میں جنگ کی تیاریاں کر رہا ہے۔

جنوبی کوریا کی جانب سے کی جانے والی یہ جنگی مشقیں اس کی تاریخ کی سب سے بڑی مشقیں ہیں اور ملک کے جنوبی جزیرے میں شمالی کوریا کی شیلنگ سے چار افراد کی ہلاکت کے ایک ماہ بعد شروع کی گئی ہیں۔
امریکی محکمۂ خارجہ نے شمالی کوریا کی جانب سے آنے والے تازہ تبصروں کو ’پرانی جھگڑالو چالوں‘ سے تعبیر کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
جنوبی کوریا کے صدر لی مائینگ باک نے وعدہ کیا ہے کہ اگر شمالی کوریا نے کسی طرح کا بھی حملہ کیا تو فوراً جوابی کارروائی کی جائے گی۔
بی بی سی کے نامہ نگار جون سڈورتھ کا کہنا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں لوگ پیونگ یانگ کی جانب سے اس قسم کی جوشیلی تقریروں کے عادی ہیں لیکن جوں جوں کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے یہ خطرہ بھی بڑھ رہا ہے کہ ایک فریق کو مجبوری میں دھمکیوں کے نتیجے میں عمل کرنا ہوگا۔
جنوبی کوریا کی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ مشقیں اسلحے کی طاقت کے مظاہرے ہی کے لیے ہیں۔ اس سال جنوبی کوریا نے سینتالیس جنگی مشقیں کی ہیں لیکن اس موسمِ سرما میں ہونے والی موجودہ مشقیں اس کی تاریخ کی سب سے بڑی مشقیں ہیں۔
اس سے قبل شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی مشقوں کے بعد الزام لگایا تھا کہ سیول جنگ کو ہوا دے رہا ہے لیکن اس نے جنوبی کوریا کو جوابی کارروائی کی دھمکی نہیں دی تھی۔
شمالی کوریا کے دارالحکومت میں ایک اجلاس میں پیونگ یانگ نے الزام لگایا کہ جنوبی کوریا نئی کوریائی جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

50 minutes ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago