Categories: مشرق وسطی

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے قریب نئی تعمیرات شروع کر دیں

مقبوضہ بیت المقدس(مرکز اطلاعات فلسطین) قابض اسرائیلی حکومت نےمقبوضہ بیت المقدس میں جبل زیتون پر مسجد اقصیٰ کے قریب 24 نئے مکانات کی تعمیر کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے.

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی محکمہ داخلہ کی پلاننگ و کنسٹرکشن کمیٹی نے جبل زیتون میں براہ راست مکانات کی تعمیرات کے لیے پرمٹ جاری کر دیے ہیں جس کے بعد تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے. تعمیراتی منصوبے میں مشرقی بیت المقدس میں ایک یہودی مدرسے کی عمارت بھی شامل ہے جو تین منزلہ تعمیر کیا جا رہا ہے.
ذرائع کے مطابق مسجد اقصیٰ کے قریب نئی تعمیرات کا کام یہودی آبادکاری میں ملوث بدنام زمانہ تنظیم”العاد” کو سونپا گیا ہے. یہ انتہا پسند صہیونی تنظیم یہودی آبادکاری کی حوصلہ افزائی میں بدنامی کی حد تک مشہور ہے.
دوسری جانب اسرائیلی بلدیہ کے زیرانتظام ضلعی پلاننگ کمیٹی کے مندوب اعلیٰ یئیرغبائی کا کہنا ہے کہ القدس ایک کھلا علاقہ ہے اور یہ یہودیوں کے لیے ہمیشہ اسی حیثیت میں رہے گا. وہ جہاں اور جب بھی چاہیں القدس میں تعمیرات کر سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو اپنے اس حق کی راہ میں مزاحم ہونے کی اجازت نہیں دیں گے.
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago