Categories: پاکستان

خیبر ایجنسی: امریکی ڈرون حملے میں 7 افراد شہید، متعدد زخمی

باڑہ/سوات/پشاور(خبرایجنسیاں) خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے سپاہ میں امریکی ڈرون حملے میں 7افراد شہید ہو گئی،سوات کے علاقے برہ بانڈئی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 3طاقتور بم برآمدکرکے ناکارہ بنادیے گئی،پشاورکے علاقے متنی ادیزئی میں گرلز پرائمری اسکول کو دھماکا خیزمواد سے اڑادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام امریکی جاسوس طیارے نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں ایک گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ سپاہ کے علاقے میں جا رہی تھی۔ جاسوس طیارے نے گاڑی پر 2میزائل داغے جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ اور اس میں سوار7 افراد شہید ہوگئے اس حملے میں گردونواح کے کچے مکانوں اور دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے شہید ہونے والے 3 افراد کا تعلق سوات اور 4 کاجنوبی وزیرستان سے بتایا جاتا ہے۔
ادھر سوات کی تحصیل کبل کے علاقے برہ بانڈئی میں سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران روپوش عسکریت پسندرشید احمد کے تباہ شدہ گھر کے ایک حصے سے 3طاقتور بم برآمد کرلیے ہیں جنہیں بعد ازاں ناکارہ بنادیا گیا ہے۔
ادھرپشاورکے علاقہ متنی ادیزئی میں نامعلوم شدت پسندوں نے گرلز پرائمری اسکول کو دھماکا خیزمواد سے اڑادیا۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ نامعلوم شدت پسندوں نے گرلزپرائمری اسکول کو دھماکا خیزمواد سے اڑانے کے لیے بم نصب کیے تھے جو رات گئے اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گئے جس سے اسکول کو شدید نقصان پہنچا ۔واقعہ کے بعد پورے علاقے کو سیل کردیا گیا ہے تاہم مقامی ذرائع کاکہنا تھا کہ نامعلوم شدت پسندوں نے اسکول کے چوکیدار کو رسیوں سے باندھا اور بعدازاں سکول کو دھماکا خیزمواد سے اڑادیا۔ پولیس کا کہناتھا کہ مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago