Categories: پاکستان

مولانا مرغوب الرحمن کا انتقال ایک بڑا سانحہ ہے، علماءکرام

کراچی(کراچی اپ ڈیٹس) دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مرغوب الرحمن اور شیخ القرآن مولانا ولی اللہ کابل گرامی کا انتقال امت مسلمہ کےلئے ایک بڑا سانحہ ہے۔ ان علماءکی دینی، ملی اور علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شیخ القرآن مولانا ولی اللہ کابل گرامی کے سیکورٹی فورسز کی حراست میں اچانک انتقال کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماءاسلام کراچی کے امیر قاری محمد عثمان، جنرل سیکریٹری مولانا اسلم غوری، جمعیت علماءاسلام سندھ کے رہنما مولانا عبدالکریم عابد، جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر الشیخ یوسف طیبی، مولانا عبدالحق عثمانی، مولانا حماد اللہ شاہ، سابق ارکان صوبائی اسمبلی مولانا عمر صادق، حافظ محمد نعیم، مجلس علماءکراچی کے رہنما ڈاکٹر قاسم محمود اور دیگر نے جمعرات کو علماءکے انتقال پر اپنے تعزیتی بیانات میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا مرغوب الرحمن نے دارالعلوم دیوبند کے مہتمم اور امت مسلمہ کے ایک عظیم عالم کی حیثیت سے عالم اسلام کےلئے عظیم خدمات سر انجام دی جبکہ انہوں نے دارالعلوم کو بھی اپنے دور میں علمی، تعمیراتی اور اصلاحاتی میدان میں ترقی کی طرف گامزن کیا۔ ان کی کی گئی تمام اصلاحات دینی اداروں کےلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مولانا نے اپنی 100 سالہ زندگی اسلام کی نشر واشاعت اور دین کی خدمت میں صرف کی ۔ ان کے اچانک انتقال سے امت مسلمہ ایک عظیم عالم دین سے محروم ہوگئی۔ یہ امت کےلئے بڑا سانحہ ہے۔
انہوں نے شیخ القرآن مولانا ولی اللہ کابل گرامی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ضعیف العمر عالم دین کو گزشتہ دو سالوں سے سیکورٹی فورسز نے بے گناہ حراست میں رکھا اور گزشتہ روز اچانک ان کے انتقال کی خبر دی گئی۔ مختلف رہنماﺅں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے انتقال کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے اور یہ بتایا جائے کہ 80 سالہ عالم دین کو کہیں یا کسی اور ذریعے سے شہید تو نہیں کیا۔ اس ضمن میں ان کے علاقے میں مختلف افواہیں گردش کررہی ہیں۔
انہوں نے حکومت سے کہا ہے کہ علماءاور دینی طبقے کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں بند کی جائیں۔ اگر دینی طبقے کے خلاف ظالمانہ اقدامات بند نہیں کئے تو ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔ مولانا ولی اللہ کابل گرامی نے ہمیشہ دین کی سربلندی اور پاکستان کی بقاءکےلئے جدوجہد کی ہے۔ ایسے عالم دین کے ساتھ ناروا سلوک انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

3 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

3 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

7 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

7 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

7 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago