Categories: پاکستان

بلوچستان:’تعلیم کا مستقبل خطرے میں‘

اسلام آباد( بى بى سى) حقوقِ انسانی کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان مسلح جنگجؤ صوبے میں تعینات اساتذہ اور تعلیم کے شعبہ سے وابستہ افراد کے خلاف کارروائیاں فوری طور پر بند کریں کیونکہ ان کارروائیوں بلوچ طالب علموں کا نقصان ہو رہا ہے۔

بلوچستان میں تعلیمی مشکلات کے حوالے اپنی ایک رپورٹ میں تنظیم نے کہا ہے کہ جنوری سنہ 2008 سے اکتوبر سنہ 2010 کے دوران بلوچستان میں بائیس اساتذہ اور دیگر تدریسی عملہ مختلف حملوں میں مارا گیا ہے۔
چالیس صفحات پر مشتمل یہ رپورٹ پیر کو جاری کی گئی ہے۔
اس رپورٹ میں بلوچستان میں کام کرنے والے اساتذہ، طلبہ، حملوں کا شکار بننے والے افراد کے لواحقین اور حکومتی عہدیداران سے بات کی گئی ہے۔
اس رپورٹ کے بارے میں ہیومن رائٹس واچ کے جنوبی ایشیا کے لیے محقق علی دایان حسن کا کہنا ہے کہ ’بلوچستان میں اس وقت تعلیم دینا یا حاصل کرنا اپنی زندگی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے‘۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’مسلح گروہوں کی پاکستانی ریاست کے خلاف شکایات اس بات کا جواز نہیں کہ وہ اساتذہ کو قتل کرتے پھریں۔اساتذہ کو مار کر، طلباء کو نقصان پہنچا کر اور سکولوں کو نشانہ بنا کر یہ جنگجو صرف بلوچستان کے مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں‘۔
ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ سنہ 2008 میں اس صورتحال کے سامنے آنے کے بعد سے دو سو سے زائد اساتذہ اور پروفیسرز یا تو صوبے کے نسبتاً محفوظ مقامات پر اپنا تبادلہ کروا چکے ہیں یا پھر انہوں نے صوبہ ہی چھوڑ دیا ہے۔یہی نہیں بلکہ مزید دو سو اساتذہ اپنے تبادلے کے لیے سرگرم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں تعلیم تنازعات کے بیچ پھنس کر رہ گئی ہے اور وہ یہ کہ علیحدگی پسند مسلح بلوچ قوم پرست پنجابیوں اور دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ شیعہ آبادی مسلح سنّی گروہوں کا نشانہ ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگرچہ بلوچستان میں ہر شعبۂ زندگی کے افراد ان گروہوں کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصاً ان کا نشانہ ہیں کیونکہ وہاں انہیں ریاست کا نمائندہ اور فوج کے جبر کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago