اہل سنت کی مقدسات کی توہین کے فتوائے حرمت کو قانون بنانے کی تجویز

سنندج(کردستان نیوز+سنی آن لائن) ایران کے صوبہ کردستان کے علماءومشائخ اور عوامی تقاضوں کے بعد ”شورائے فرہنگ عمومی کردستان“ (جنرل کلچر کونسل) نے آیت اللہ خامنہ ای کے فتوے کو قانون کا حصہ بنانے کی تجویز دی ہے۔ حال ہی میں سپریم لیڈر نے فتوی دیا تھا کہ امہات المومنین اور اہل سنت والجماعت کی مقدسات کی توہین و گستاخی حرام ہے۔

کردستان میں آیت اللہ خامنہ ای کے خاص نمایندے نے کہا ہے کہ ایران میں مذہبی مقدسات کی توہین کے سدباب کیلیے مستقل قانون سازی کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں ”جنرل کلچر کونسل کردستان“ کے ممبران نے سپیکر پارلیمنٹ کو ایک خط لکھا ہے کہ رہبر کے فتوے کو قانون کی شکل دی جائے۔
”سنی آن لائن“ کو موصولہ اطلاعات کے مطابق کونسل کے سربراہ حجت الاسلام موسیٰ موسوی سمیت دیگر ممبران نے اپنی تجویز کو عملی وقانونی شکل دینے پر زور دیا ہے۔ علاوہ ازایں مذکورہ کونسل کے اجلاس میں طے پایاگیا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے فتوے کو قانونی حیثیت دلوانے کے حوالے سے سرکاری محکمہ ”ادارہ برائے اسلامی تبلیغات کردستان“ بھی اپنی سرگرمیوں کی رپورٹ اگلی میٹنگ میں پیش کرے۔
یاد رہے چند ہفتے قبل ایک کویتی شیعہ اسکالر نے لندن میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے یوم الوفات کے موقع پر جشن بپا کرکے تقریب میں آپ رض کی شان میں گستاخی کی تھی جس سے عالم اسلام میں غم وغصے کی ایک لہر دوڑگئی۔ چند دن قبل آیت اللہ خامنہ ای نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ازواج مطہرات اور سنی مقدسات کی توہین کو حرام قرار دیا۔
modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago