Categories: افغانستان

امریکا شکست خوردہ پارٹی ہے، طالبان کا مذاکرات سے انکار

اسلام آباد (جنگ نیوز) اس دعوے کے ساتھ کہ اب امریکا اسلامی امارات افغانستان (طالبان تحریک کی طرف سے رکھا گیا افغانستان کا نام) سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہا ہے اور ہم ایک شکست خوردہ پارٹی سے مذاکرات کیوں کریں.

طالبان نے افغانستان میں امریکی ونیٹو فورسز کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹرس کو کہا ہے کہ جتنی جلد اپنی فورسز سمیت افغانستان چھوڑ دیں اتنا ہی بہتر ہے۔ امریکی حملے کے 9 سال مکمل ہونے کے بعد جنگ زدہ ملک کی صورتحال کے جائزے کیلئے ہونے والے طالبان شوریٰ کے اجلاس میں یہ بات نوٹ کی گئی کہ ”غیر ملکی افواج کا حوصلہ پہلے ہی انتہائی پست سطح پر ہے اور اگر جنرل پیٹرس اب افغانستان سے اپنی افواج کو نکالنے میں ناکام رہے تو وہ جلد ہی برطانوی ڈاکٹر ولیم برائیڈن کی طرح اپنی زندگی کی بھیک مانگ رہے ہوں گے“۔
ولیم برائیڈن پہلی اینگلو افغان جنگ کے دوران برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی آرمی میں اسسٹنٹ سرجن تھے اور جنوری 1842 میں کابل سے پسپائی کے دوران 4500 فوجیوں کے دستے میں سے جلال آباد پہنچنے والے واحد زندہ شخص تھے۔
قاری یوسف جو طالبان کے سربراہ ملا محمد عمر کے ترجمان ہونے کے دعویدار ہیں نے افغانستان میں کسی نامعلوم مقام سے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اجلاس میں اس بات پر انتہائی مسرت کا اظہار کیا گیا کہ امریکا نے 35 فیصد افغان علاقے پر طالبان کے کنٹرول کو تسلیم کرلیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ باگرام‘ قندھار اور ننگرہار ہوائی اڈوں پر کامیاب حملوں کے علاوہ طالبان نے افغانستان میں مواصلاتی نظام پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ قاری یوسف نے کہا کہ ”اجلاس کے شرکاء کا خیال تھا کہ طالبان کی غیر ملکی قبضے کیخلاف کامیاب مزاحمت کی وجہ سے دنیا کو اب مجاہدین کی اخلاقی حمایت کرنی چاہئے“۔
انہوں نے مزید کہا کہ ”اجلاس میں یہ بات بھی نوٹ کی گئی کہ وائٹ ہاؤس اب بھی افغانستان پر قبضے کو طول دینے کا خواہاں ہے لیکن امریکیوں کو اپنے سپاہیوں کومروانے کے سوا کچھ نہیں ملے گا“۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں قابض افواج کی افغانستان سے انخلا تک جہاد جاری رکھنے کے عزم کا ابھی اظہار کیا گیا اور امریکا پر اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنے اور بے سکون عوام پر رحم کرتے ہوئے اپنی افواج کی واپسی کا اعلان کرنے پر زور دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ 9 سال کے طویل عرصے تک مجاہدین انتہائی کامیابی کے ساتھ قابض افواج کا مقابلہ کرنے کی ہمت دینے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کمانڈرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جہاد کو اس کے منطقی انجام (قابض افواج کے انخلا یا حملہ آوروں کے مکمل خاتمے) تک جاری رکھا جائے گا۔
قاری یوسف نے کہا کہ اجلاس کے شرکاء نے یاد دہانی کرائی کہ افغانستان پر حملے کے وقت جارج ڈبلیو بش نے اسے صلیبی جنگ کہا تھا اور یہ امریکیوں کے تصور میں بھی نہیں تھا کہ طالبان دنیا کی سپر پاور کے سامنے مزاحمت کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کے امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ نے حملے کے 6 ماہ بعد بڑے فخر کے ساتھ کہا تھا کہ طالبان تحریک مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے لیکن مجاہدین کی مزاحمت 9 سال گزرنے کے بعد بھی زندہ ہے اور روزانہ دسیوں غیر ملکی فوجی ہلاک ہورہے ہیں۔
قاری یوسف نے کہا کہ ”کمانڈرز نے یہ بات بھی نوٹ کی کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو 9 سالہ جنگ کے دوران اربوں ڈالرز سے محروم ہونے‘ ہزاروں فوجیوں کو مروانے اور زخمی کروانے کے سوا کچھ نہیں ملا اوران نقصانات کے باعث ہی جارحین 2010ء کو خونیں سال قرار دینے پر مجبور ہوئے“۔
طالبان کے ترجمان نے کہا کہ اجلاس میں جنگی حکمت عملی کے حوالے سے مختلف فیصلے کئے گئے اور یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ غیر ملکی افواج کو جلد از جلد ملک چھوڑنے پر مجبور کرنے کیلئے حملے بڑھائے جائیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

4 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago