Categories: پاکستان

شمالی وزیرستان میں 3ڈرون حملے ، 18افراد ہلاک، متعدد زخمی

میرانشاہ(جنگ نیوز) شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے تین میزائل حملوں میں18افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق پہلا حملہ آج صبح نو بجے تحصیل دتہ خیل کے گاؤں انذر کس میں کیا گیا ۔ دو جاسوس طیاروں نے ایک گھر پر چار میزائل فائر کئے جس سے مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔ حملے میں دس افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ۔

چند گھنٹے بعد ہی تحصیل دتہ خیل کے گاؤں تیرمڑہ میں بھی جاسوس طیارے سے ایک مکان پر دو میزائل فائر کئے گئے ۔ حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے جبکہ ملبہ ہٹانے کا کام ابھی جاری ہے ۔ کچھ ہی دیر بعد اسی گاؤں میں ایک گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔ جاسوس طیارے سے دو میزائل فائر کئے گئے جس سے گاڑی تباہ اور چار افراد ہلاک ہوگئے ۔
اس طرح سات گھنٹوں کے دوران تین حملوں میں مجموعی طور پر 8 میزائل فائر کئے گئے ۔ ان میں کم از کم18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago