امریکا کی خفیہ حکمت عملی،افغان جنگ کا رخ پاکستان کی طرف موڑ دیا

واشنگٹن(فارن ڈیسک) امریکی فوج نے خفیہ طور پر افغان میدان جنگ سے ڈرونز اور میزائلوں کا رخ پاکستان کی طرف موڑ دیا ہے۔سی آئی اے کی مہم جوئی میں تیزی امریکی جنگی حکمت میں تبدیلی کا حصہ ہے جس میں امریکا کے نزدیک پاکستانی فوج عسکریتوں پسندوں کے خلاف آپریشن کرنے کی اہل نہیں یا آپریشن کرنا نہیں چاہتی۔

سی آئی اے نے پاکستان میں فوری مہم جوئی کے لیے امریکی فوج سے ادھار ڈرونز حاصل کیے ہیں۔ سی آئی اے اور پنٹاگان نے بھاری تعداد میں ڈرونز کی خریداری کا معاہدہ کیا ہے لیکن وہ فوری تیار نہیں کیے جاسکے۔
امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے خفیہ طور پر ڈرونز میزائلوں اور ہتھیاروں کا رخ افغان میدان جنگ سے موڑ کر پاکستان کے سرحدی علاقوں میں چھپے عسکریت پسندوں کی طرف کردیا ہے جو واضح طور پر سی آئی اے کی طرف سے مہم جوئی میں تیزی جنگی حکمت عملی کی امریکی تبدیلی ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان کی فوج عسکریت پسندوں کے خلاف نبردآزما ہونے کی اہل نہیں یا وہ نہیں چاہتی۔حالیہ دنوں میں امریکی فوج نے سی آئی اے کوپری ڈیٹر اور ریپر ڈرونز ادھار دئیے ہیں تاکہ وہ افغان سرحد کے ساتھ پاکستانی علاقے میں عسکریت پسندوں کو ہدف بنا سکیں۔ یہ زائد ڈرونز سی آئی اے کی پاکستان میں حملوں تیزی اور شدت میں اضافہ کرنے مدد دے رہے ہیں۔
ستمبر کے مہینے میں سی آئی اے نے ہر ہفتے اوسطاً 5حملے کیے۔جو کہ پہلے دو یا تین کیے جاتے تھے۔پینٹگان اور سی آئی اے نے بھاری تعداد میں ڈرونز کی خریداری کی ہے لیکن وہ فوری ضرورت کے لیے تیار نہیں کیے جا سکے۔ ان حملوں کی شدت القاعدہ کی طرف سے یورپ میں حملوں کی سازش کے بعد سامنے آئی۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago