Categories: مشرق وسطی

ناپاک صہیونی فوج مسجد اقصیٰ میں داخل، کئی نمازی گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس (مرکز اطلاعات فلسطین) قابض اسرائیلی فوج نے یہودی آباد کاروں اور فوج کی گاڑیوں پرپتھر پھینکنے والے فلسطینیوں کے تعاقب میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے.صہیونی فوج نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر کئی نمازیوں کو گرفتار کر لیا ہے.

مقبوضہ بیت المقدس سے مقامی ذرائع کے مطابق مسجد اقصیٰ سے کچھ فاصلے پر سلوان کے مقام پر یہودی آباد کاروں اور فلسطینی شہریوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد  فلسطینیوں نے صہیونی فوجی گاڑیوں پر پتھراٶ کیا. جس کے بعد یہودی فوج کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول کر درجنوں نمازیوں کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے. اس دوران ایک یہودی آبادکار کی فائرنگ سے تیس سالہ فلسطینی نوجوان سامر سرحان شہید اور کئی افراد زخمی ہو گئے. فلسطینی شہریوں نے بھی ایک یہودی آبادکار پرحملہ کر کے اسے زخمی کیا ہے جب کہ کئی گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا ہے.
دوسری جانب القدس میں سلوان کی دفاعی کمیٹی نے سربراہ فخری ابوزیاب نے  بتایا ہے کہ فلسطینی شہریوں اور یہوی آباد کاروں کے درمیان جھڑپوں کے بعد سلوان میں فوج اور پولیس مسلسل گشت کر رہی ہے جبکہ یہودی آبادکاروں کو بھی کھلے عام پھرنے کی اجازت ہے لیکن فلسطینی شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے. انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج اور پولیس کے آنے کے بعد یہودی آبادکاروں کے حملوں میں تیزی آئی اور صہیونی فوج کی موجودگی میں یہودی آبادکار فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے.
مشتعل  فلسطینی شہریوں نے بھی جوابی کارروائی میں اسرائیل پولیس، فوج اور یہودی آبادکاروں پرپتھراٶ کیا. جس کے جواب میں صہیونی پولیس نے مسجد اقصیٰ پر حملہ کر کے کئی نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا ہے.
modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago