دینی مدارس ومساجد حکومت کے حوالے نہیں کریں گے، سنی علمائے کرام

زاہدان (سنی آن لائن) صوبہ سیستان وبلوچستان کے دینی مدارس کے بورڈ ”شورائے اتحاد مدارس اہل سنت“ کے ذمہ داروں کا اہم اجلاس خطے کے ممتاز علمائے کرام کی موجودگی میں زاہدان میں منعقد ہوا۔
اجلاس کے شرکاءنے حکومتی ”ایکٹ برائے اصلاح مدارس اہل سنت“ کے حوالے سے دارالعلوم زاہدان میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

شورائے مدارس سے تعلق رکھنے والے مہتممین کے اجلاس جس میں دوسو سے زائد علمائے کرام نے شرکت کی ایران کے آئین کے خلاف جاری حکومتی ایکٹ کے حوالے سے سابق موقف پر زور دیاگیا۔ اہل سنت والجماعت کے ممتاز علمائے کرام نے حکومت کے غیرقانونی آرڈر کی صریح مخالفت کرتے ہوئے آخر میں ”آیت اللہ عرب“، ایکٹ برائے اصلاح مدارس اہل سنت کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کے نام ایک خط جاری کیا۔
اس خط کے ایک حصے میں آتاہے:
”آئین کے آرٹیکل 12 کے پیش نظر جس میں تعلیم وتربیت کے حوالے سے تمام مذاہب ومسالک کی مذہبی آزادی کو یقینی بنانے پر زور دیاگیاہے، علمائے اہل سنت اور دینی مدارس کے ذمہ داران حکومتی ایکٹ جو ”اصلاح مدارس“ کے نام سے جاری ہوا ہے کی پرزور مخالفت کرتے ہیں۔ ان علماءکا خیال ہے اہل سنت کے تعلیمی اداروں اور مساجد کے امور میں حکومتی مداخلت کا مطلب سنی علمائے کرام، مہتممین وائمہ اور خطباءپر عدم اعتماد ہے۔ مذکورہ ایکٹ اصلاح نہیں بلکہ فرقہ واریت اور اختلافات کا باعث ہوگا جو اسلام دشمن اور ایرانی قوم کے دشمنوں کی عین خواہش ہے۔
اس عدم اعتماد کی وجہ سے سنی برداری کا اعتماد مقابل مسلک کے علماءو دانشوروں سے اٹھ چکاہے، اس بداعتمادی کی فضا میں پھر ان پر کیسے بھروسہ کرکے دینی مدارس اور مساجد کو ان کے حوالے کیاجائے؟“
اجلاس کے اختتام کے موقع پر شرکاءنے اس بات پر اتفاق کا اظہار کیا کہ ایسے افراد کو بطور استاذ ہرگز مقرر نہ کیاجائے جو مسلمانوں کے درمیان اختلاف وانتشار پھیلانے میں ملوث ہوں۔
modiryat urdu

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago