Categories: مشرق وسطی

صیہونی فوج کے ٹارگٹ کلنگ حملے میں القسام بریگیڈ کا کمانڈ شہید

طولکرم(مرکزاطلاعات فلسطین) قابض اسرائیلی فوج کی فلسطین میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے. اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک ٹارگٹ کلنگ حملے میں اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر ایاد اسعد شلبایہ کو شہید کر دیا ہے.

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صیہونی فوج نے جمعہ کی صبح نورالشمس مہاجر کیمپ میں ان کے گھر پر حملہ کیا. قابض فوج نے ان کے گھر کا ایک حصہ مسمار کرنے کے بعد القسام بریگیڈ کے کمانڈر 37 سالہ اسعد شلبایہ کو گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پرہی شہید ہو گئے.
ذرائع کے مطابق قابض فوج نے کارروائی کے دوران نورالشمس کیمپ میں گھرگھر تلاشی لی اور اس دوران حماس کے کم ازکم 15 ارکان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. اسرائیلی فوج نے تلاشی  کے دوران شہریوں کے گھروں پر فائرنگ بھی کی اور توڑپھوڑ کے علاوہ بھاری آواز پیدا کرنے والے گرنیڈ بھی استعمال کیے. جس سے شہریوں خصوصا خواتین اور بچوں میں شدید خوف وہراس پیدا ہو گیا ہے.
عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ کیمپ میں داخل ہوئی اور قابض فوجیوں نے فائرنگ کرتےہوئے شہید شلبایہ کے مکان پر حملہ کر دیا.دوسری جانب القسام بریگیڈ نے صہیونی فوج کے حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس کا بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے.
modiryat urdu

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago