Categories: افغانستان

افغانستان: حملے، بم دھماکے 4 نیٹو فوجی اور چار پولیس اہلکاروں سمیت 12 ہلاک

کابل (اے ایف پی) افغانستان میں دو مختلف بم دھماکوں اور جنگجوؤں کی جانب سے نیٹوفورسزپر خود کش حملوں کے نتیجے میں 4اتحادی فوجی اور 4 پولیس اہلکاروں سمیت12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں،برطانیہ کے سینئر فوجی کمانڈر جنرل سرنک پارکر نے بتایا کہ افغانستان میں انتہائیثابت قدم دشمن کا سامنا ہے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہمارے حملوں کا مقصد ملک میں انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات غیر ملکی قابضین کی طرف سے کرائے جا رہے ہیں اور یہ ان کے مفاد میں ہیں ، جو بھی انتخابی عمل میں حصہ لے گا وہ ہمارا ہدف ہو گا.
ہرات میں امریکی قونصل خانے پربھی راکٹ حملہ کیا گیا۔ قونصل خانے کے کمپاؤنڈ میں دو راکٹ آ کر گرے.
برطانیہ کے ایک فوجی کمانڈر نے کہا ہے کہ افغانستان میں مہم ختم ہونے سے پہلے تشدد میں مزید اضافہ ہو گا۔
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

4 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago