پاکستانی طالبان امریکہ کی دہشت گردی کی بلیک لسٹ میں شامل

واشنگٹن(خبررساں ادارے) امریکہ نے پاکستانی طالبان کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی  بلیک لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔ اِس طرح،  اِس گروپ کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں اور ان کے ارکان کو امریکہ کے سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ایکبیان میں وزیرِ خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا کہ گروپ جوتحریک ِ طالبان  یا ٹی ٹی پی کے نام سے جانا جاتا ہے،  اِس فہرست میں درج ہونے کی شرائط پوری کرتا ہے۔  اِس  معاملے کا اندراج آج حکومت کی فیڈرل رجسٹری  یعنی سرکاری ڈیلی جرنل میں شائع ہوا۔
امریکی قانون ساز اِس بات کے اعلان  پر زور دیتے رہے ہیں، جس کے باعث امریکیوں کے لیے پاکستانی طالبان کو کسی قسم کی مادی اعانت کی فراہمی  غیر قانونی حرکت  کے زمرے میں آئے گی۔ اِس گروپ نے پاکستان میں کیے گئے کئی ایک ہولناک حملوں اور نیو یارک سٹی کے ٹائمز اسکوائر میں کار کا خودکش حملہ کرنے کی  ناکام کوشش کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago