Categories: مشرق وسطی

جنگجووں کے حملے میں 8 یمنی پولیس اہلکار ہلاک

دبئی(العربيہ.نیٹ) یمن کے جنوبی حصے میں حکومت مخالف مسلح جنگجووں کے پولیس پر راکٹوں سے چلنے والے گرنیڈ حملے میں آٹھ اہلکار ہلاک ہو گئے۔ العربیہ کے نامہ نگار نے مطابق یہ کارروائی ہفتے کی شام ابین ضلع کے جعار علاقے میں عمل میں آئی۔

نامہ نگار کے مطابق سات پولیس اہلکار حملے میں موقع پر ہلاک ہوئے جبکہ آٹھواں اہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔ حملہ عین افطار کے وقت کیا گیا۔ اس میں پولیس کی گاڑی کو آگ لگ گئی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے یمن کے سرکاری اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ جزیرہ نما عرب میں سرگرم القاعدہ کا گروپ اس کارروائی میں ملوث ہے۔
ادھر دوسری جانب یمنی وزارت دفاع کی سرکاری ویب سائٹ “26 ستمبر” نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے البیضاء ضلع کے قریب القاعدہ کے ارکان کو حراست میں لے لیا۔ انہیں لودر شہر سے حراست کے دوران فرار ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کئے جانے والے افراد سیکیورٹی فوج پر حملوں میں ملوث ہیں۔
درایں اثنا یمنی وزارت داخلہ نے ملک میں سیکیورٹی کا درجہ بڑھاتے ہوئے البیضاء کے علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔ اضافی نفری کو گشست پر مامور کر دیا ہے۔ وزارت داخلہ نے حکم دیا ہے کہ کسی بھی سیکیورٹی خدشے کے پیش نظر صورتحال سے سختی سے نپٹا جائے اور پولیس اور فوج کے دستے دہشت گردوں اور لاقانونیت کا مظاہرہ کرنے والوں کو فی الفور حراست میں لے۔
modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago